’مزید کتابیں لکھ سکتی ہوں‘

رولنگ نے مشہور امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری کو بتایا کہ ہیری پوٹر کے کردار اُن کے دماغ میں ہیں اور وہ اِس پر متعدد نئی کتابیں لکھ سکتی ہیں۔

جے کے رولنگ نے سکاٹ لینڈ میں ایک انٹرویو میں کہا ’میں یہ نہیں کہنا چاہتی کہ میں نہیں لکھ سکتی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کا پہلا ناول شائع ہونے سے پہلے انہیں بہت سی آفرز ہوئیں لیکن انہوں نے وہ آفرز مسترد کر دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’میرا ایجنٹ مجھ سے بہتر جانتا ہے، مجھے نہیں معلوم تاہم یہ بہت ہے، بہت سے لوگ یہ نہیں چاہتے، متعدد لوگوں نے یہ کام واپس کر دیا۔‘

اُن کا کہنا تھا ’میں اس پر یقین کرتی ہوں کہ میں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔‘

جے کے رولنگ نے کہا کہ اُن کے لیے وہ لمحہ بہت پریشان کن تھا جب پبلشر نے کہا وہ اُن کے کام میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

مصنفہ نے یہ تسلیم کیا اُن کے تمام بچوں نے ہیری پوٹر کی کتابیں نہیں پڑھی ہیں۔

جے کے رولنگ کے بقول انہوں نے اپنے سات سالہ بچے کو ہیری پوٹر سیریز کی پہلی کتاب پڑھ کر سنائی اور بہت جلد میں اُسے دوسری کتاب بھی پڑھ کر سناؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ اُنہیں ڈر ہے کہ اُن کے بچے دوسروں کے گھروں جا کر ہیری پوٹر کی فلمیں دیکھیں گے۔

اسی بارے میں