موڈیگلیانی پینٹنگ، ریکارڈ قیمت میں فروخت

Image caption اس پیٹنگ کو خریدنے والے نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے

نیویارک کے ایک نیلامی گھر میں مصور آمیڈیو موڈیگلیانی کی ایک برہنہ خاتون کی پینٹنگ تقریباً سات کروڑ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی ہے۔

سوتھبی آکشن ہاؤس کے مطابق لا بیلی رومانی نامی پینٹنگ کی بولی میں پانچ افراد نے حصہ لیا جس کی وجہ سے قمیت بڑھ گئی۔

اس پینٹنگ کی فروخت کا اندازہ چار کروڑ ڈالر کے قریب تھا لیکن یہ اڑسٹھ اعشاریہ نو ملین میں فروخت ہوئی۔

اس سے پہلے پیرس میں مصور موڈیگلیانی کی پینٹنگ تینتالیس اعشاریہ دو ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔

اس پیٹنگ کو خریدنے والے نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

نیلامی گھر میں سنہ انیس سو سترہ کے دور میں پینٹ کی گئی برہنہ پینٹنگز کی نمائش ہو رہی ہے۔

سوتبھی کی اہلکار سیمن ساہ کا کہنا ہے کہ ’ ہم فروخت کے نتائج سے بہت حوش ہیں۔‘

اس کے علاوہ ایک اور مصور جینی ہیبوٹنی کا تخلیق کیا ہوا پوٹریٹ انیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ مصور کا یہ پہلا پوٹریٹ تھا جو انھوں نے اپنے لور کے لیے بنایا تھا۔

اسی بارے میں