آخری وقت اشاعت:  بدھ 17 نومبر 2010 ,‭ 09:19 GMT 14:19 PST

سابق بے واچ سٹار بگ باس میں

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

سابق بے واچ سٹار پامیلا اینڈرسن ہندوستان میں ریالٹی شو بگ برادر کی انڈین طرز بگ باس میں شرکت کریں گی۔

ریالٹی شو نشر کرنے والے ٹی وی چینل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پامیلا اینڈرسن شو کے بقایا دس شرکا کے ساتھ شو میں حصہ لیں گی۔

اس شو کا سیٹ بھارت کے شہر ممبئی کے قریب لگایا گیا ہے اور شو کا دورانیہ غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔

اس سال بگ باس کی میزبانی فلم سٹار سلمان خان کر رہے ہیں اور اس میں بھارت کی ماڈلز کے علاوہ ایک سابق خاتون ڈکیت بھی شامل ہیں۔

بگ باس کا اب چوتھا سیزن ہے اور پامیلا اس شو کی مقبولیت میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

پامیلا

پامیلا اینڈرسن بگ باس میں ساڑھی پہنے ہوئے

گزشتہ سال اداکارہ پامیلا اینڈرسن نےممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک خط میں درخواست کی تھی وہ آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی آبادی پر قابو پانے کے لیے انہیں خصی کر دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کتوں کو کونڈوم تو نہیں پہنائے جا سکتے لیکن بغیر تکلیف کے اس مسئلے کا حل کیا جا سکتا ہے۔

پامیلا اینڈرسن کو سنہ انیس سو بانوے سے ستانوے تک نشر ہونے والے ایکشن ڈرامے بے واچ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

اس ڈرامے میں انھوں نے کیلی فورنیا کے ساحل پر ایک لائف گارڈ کا کردار ادا کیا تھا۔

گنز بک آف ریکارڈ کے مطابق اس ڈرامہ سیریز کو ٹی وی کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔ اس کو ہفتے میں ایک ارب دس کروڑ ناظرین دیکھتے تھے۔

دو ہزار آٹھ میں ریالٹی سٹار آنجہانی جیڈ گوڈی بگ باس میں شریک ہوئیں تھیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔