عابدد پروین کو دل کی تکلیف

عابدہ پروین

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو لاہور میں ایک پروگرام کے دوران دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں ہمارے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق عابدہ پروین لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے لاہور آئیں تھیں۔

نامہ نگار کے مطابق تقریب کے دوران انہیں دل کی تکلیف ہوئے جس پر انہیں ہنگامی طور پر ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز ہسپتال میں عابدہ پروین کا علاج کرنے والے معالج ڈاکٹر سرور کا کہنا ہے کہ ان کی اینجیوپلاسٹی کر ان کی بند شریان میں کھول دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سرور کے مطابق اینجیو پلاسٹی کے بعد عابدہ پروین کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ دیر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہی رکھا جائے گا۔