گریمی ایوارڈ میں ایمینم آگے

ایمینم
Image caption ایمینم کا گانا ’لو دی وے یو لائی‘(Love The Way You Lie ) بہترین گانے کے لیے نامز کیا گیا

گریمی ایوارڈ کے امیدواروں میں موسیقار ایمینم دس نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ سال کی بہترین البم کے لیے بھی اسی اڑتیس سالہ ریپ گلوکار کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر برونو مارز ہیں جنہیں چھ شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔ لیڈی گاگا، جے زیڈ اور لیڈی اینٹیبیلم سب چھ نامزدگیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

گریمی ایوارڈ کی تقریب میں ایک سو نو شعبوں میں انعامات دیے جائیں گے۔ یہ تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں تیرہ فروری کو منعقد ہو گی۔

ایمینم جن کا اصل نام مارشل میتھرز تھری ہے کے لیے یہ نامزدگیاں اپنے کیریئر میں اہم سنگ میل ہیں۔ وہ موسیقی میں اپنے ابتدائی برسوں میں نشے کی لت کا شکار رہے۔

ایمینم کو جن شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے ان میں سال کا بہترین گانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ گانا گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا۔ اس گانے کے بول ہیں ’لو دی وے یو لائی‘(Love The Way You Lie )۔

سال کی بہترین البم کے لیے ایمینم کا مقابلہ آرکیڈ فائر، لیڈی اینٹیبیلم، لیڈی گاگا اور کیٹی پیری سے ہے۔

اسی بارے میں