لیری کِنگ کا آخری شو

لیری کِنگ
Image caption لیری کنگ کا شو 1985 میس شروع ہوا تھا

امریکہ کے مشہور ٹی وی شو کے میزبان لیری کِنگ کا شو پچیس سال کے بعدختم ہو گیا ہے اور لیری کنگ نے اس میں کا آخری انٹرویو بدھ سولہ دسمبر کو کیا۔

ستتر سالہ لیر کِنگ کا شو ’لیری کِنگ لائو‘ سی این این پر انیس سو پچاسی میں شروع ہوا تھا۔ انہوں نے اس میں پچپن ہزار سے زیادہ انٹرویو کیے ہیں۔ شو کے مہمانوں میں سیاستدانوں کے علاوہ فنکار اور دیگر شعبوں کی معروف شخصیات شامل ہیں۔

کئی امریکی صدور بھی لیری کِنگ کے شو پر آچکے ہیں اور آخری شو میں صدر اوباما نے ان کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں ان کو ’براڈکاسٹنگ کے شعے کا جن‘ قرار دیا۔ اس شو میں سابق امریکی صدر بِل کلنٹن اور سابق فلمی اداکار اور ریاست کیلیفورنایا کے گورنر آرنلڈشوارٹزنیگر بھی شریک ہوئے۔

لیری کنگ کے انٹرویو کے انداز کی خاص بات یہ تھی کہ وہ مہمانوں کے ساتھ بہت ہمدردی سے پیش آتے تھے اورجـارحانہ طریقے سے ان سے سوال نہیں کرتے تھے۔ ان کے شو کی شہرت 1992 میں اس وقت اچانک بڑھ گئی جب ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے صنعتکار راس پیرو نے شو پر امریکی صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کیا تھا۔

لیری کِنگ شو سی این این پر پیر تا جمعہ شام نو بجے نشر کیا جاتا تھا۔ اس کی جگہ برطانوی صحافی اور ٹی وی ٹیلنٹ شو ’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ‘ پر جج رہنے والے پئیرز مورگن کا شو شروع ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں