سر ایلٹن جان بیٹے کے باپ بن گئے

سر ایلٹن جان اور ان کے پارٹنر ڈیوڈ فرنش
Image caption دونوں بچے کی ماں کی شناخت صیغۂ راز میں رکھنا چاہتے ہیں

سر ایلٹن جان اور ان کے پارٹنر ڈیوڈ فرنش ایک بچے کے والدین بن گئے ہیں جو کیلیفورنیا میں ایک ’سروگیٹ‘ ماں سے پیدا کیا گیا ہے۔

بچے کا نام ذکرے جیکسن لیون فرنش۔جان رکھا گیا ہے اور وہ کرسمس کے دن پیدا ہوا ہے۔

سروگیٹ ماں اس عورت کو کہا جاتا ہے جو اپنے پیٹ میں کسی کا بچہ پالتی ہے جو کے اس کے بیضے سے ہو یا اسے کسی اور نے بارور کیا ہو۔

دونوں نے یو ایس میگزین ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کو بتایا کہ ذکرے تندرست ہے اور ’ہم بہت خوش اور مسرور والدین ہیں۔‘

انہوں نے ’سروگیسی کے معاہدے‘ کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے کا وزن 3.6 کلوگرام ہے۔

ان کے ایک ترجمان نے کہا کہ سر ایلٹن جان اور ان کے پارٹنر ہر حالت پر ماں کی شناخت کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔

اسی بارے میں