گلوکارہ ریحانہ کا نیا ریکارڈ

فائل فوٹو، ریحانہ
Image caption گزشتہ سال نومبر میں ریلیز ہونے والے البم لاؤڈ کی اب تک نو لاکھ کاپز فروخت ہو چکی ہیں

گلوکارہ ریحانہ کے سنگلز نے برطانوی میوزک چارٹ میں پانچ سالوں میں مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

دی آفشیل چارٹس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ریحانہ کا گانا آفٹر واٹس مائی نیم دوسری سے پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے پہلے سولو آرٹسٹ ایلوس پریسلے نے ریکارڈ قائم کیا تھا جب ان کے سنگلز سنہ انیس سو ستاؤن سے انیس سو تریسٹھ تک مسلسل پہلی پوزیشن پر رہے۔

اس کے علاوہ گلوکارہ ریحانہ کا البم لاؤڈ بھی پہلی پوزیشن پر ہے اور ان کے کیرئر میں دوسری مرتبہ برطانوی چارٹ میں ان کا سنگل اور البم پہلی پوزیشن پر ہے۔

سال دو ہزار سات میں ان کا البم گڈ گرل گون بئڈ اور سنگل امبریلا بیک وقت پہلی پوزیشن پر رہا تھا۔

سال دو ہزار دس نومبر میں ریلیز ہونے والے البم لاؤڈ کی اب تک نو لاکھ کاپز فروخت ہو چکی ہیں۔

اس کے عاوہ بائیس سالہ ریحانہ کے دیگر دو گانے بھی ٹاپ ٹین یا پہلے دس مقبول ترین گانوں میں شامل ہیں۔

اسی بارے میں