’ کارٹ بلانش‘، بونڈ سیریز کا نیا ناول

جیمز بونڈ سیریز کے نئے ناول کا نام ’کارٹ بلانش‘ ہوگا۔ یہ ناول سنسنی خیز کہانیوں کے لیے مشہور مصنف جیفری ڈیور نے تحریر کیا ہے۔

بونڈ سیریز کے اس سینتیسویں ناول کے نام اور سرورق کی رونمائی دبئی میں کی گئی۔

ناول کی کہانی میں دبئی کا ذکر بھی ہے اور یہ چھبیس مئی کو برطانیہ میں شائع ہوگا۔ ناول کے ناشرین کے مطابق کہانی میں بونڈ ’دبئی میں اپنے ایک پرانے دوست سے ملاقات اور ایک ولن کی تلاش میں بہت سے سنسنی خیز گھنٹے گزارتا ہے‘۔

امریکی مصنف جیفری ڈیور نے تقریبِ رونمائی میں کہا کہ اس ناول میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیا کچھ ایسی حدود ہیں جنہیں جیمز بونڈ کو بھی نہیں پار کرنا چاہیے۔

ساٹھ سالہ ڈیور ماضی میں ’بون کلیکٹر‘ جیسا ناول لکھ چکے ہیں جس پر سنہ 1999 میں ہالی وڈ میں فلم بھی بن چکی ہے۔

ڈیور کے علاوہ سباسچین فاکس اور جان گارڈنر بھی ان مصنفین میں شامل ہیں جنہوں نے اس 1964 میں اس کردار کے خالق ایئن فلیمنگ کے انتقال کے بعد سے اس سیریز کے ناول تحریر کیے ہیں۔

بونڈ سیریز کا گزشتہ ناول ’ڈیول مے کیئر‘ سنہ 2008 میں شائع ہوا تھا۔

اسی بارے میں