آسٹن کے مسودے کی تین گنا زیادہ قیمت

جین آسٹن تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جین آسٹن کے ناولز پر فلمیں بھی بنائی گئیں

لندن میں ہوئی ایک نیلامی میں جین آسٹن کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویزات 993250 پاؤنڈ میں فروخت ہوئی ہیں جو متوقع قیمت سے تین گنا زیادہ ہے۔

سودبیز نے رومانوی افسانوں کے مصنف جین آسٹن کے نامکمل ناول ’دی واٹسنز‘ کی قیمت ابتدائی طور پر دو سے تین لاکھ پاؤنڈ لگائی تھی۔

خیال ہے کہ یہ ناول ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی ایک دولت مند رشتہ دار خاتون کے گھر پرورش پا کر سنہ اٹھارہ سو چار میں اپنے والد کے گھر واپس آتی ہے۔

سودبیز کے ماہر گیبریل ہیٹن کا کہنا ہے کہ آسٹن کے اس کام سے کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں کیونکہ یہ ناول مسودے کی صورت میں ہے۔

اس مسودے کے ہر صفحے پر تحریر کو کاٹا، دہرایا اور اس میں اضافی جملے شامل کیے گئے ہیں۔

جین آسٹن کا یہ کام اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ آسٹن کے چند ہی مسودے بچ پائے ہیں جبکہ ان کے دو تخلیاتی خاکوں پر مبنی باب ’لیڈی سوزن‘ اور ’سینڈیٹن‘ ان کے علاوہ ہیں۔

مسٹر ہیٹن کا کہنا تھا ’ہم جین آسٹن کے ابتدائی ناول میں سے ایک کے فروخت ہونے پر کافی پُرجوش ہیں‘۔

جین آسٹن کے چھ ناول شائع ہوئے ہیں جن میں ’پرائیڈ ایک دی پریجوڈس‘ بھی ہے۔

جین آسٹن اکتالیس برس کی عمر میں سنہ اٹھارہ سو سترہ میں انتقال کر گئیں۔

اسی بارے میں