بالی وڈ راؤنڈاپ

عامر خان تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption عامر خان پہلے ایک سال میں ایک ہی فلم کرتے تھے

عامر خان کی دھوم

بالی وڈ خبریں گرم ہیں عامر خان دھوم تھری میں لیڈ رول کریں گے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ سب سے پہلی دھوم میں ابھیشیک بچن اور جان ابراہیم ہیرو تھے اور دھوم ٹو میں رتیک روشن کے ڈانس کے جلوے تھے۔ ان اداکاروں کے علاوہ بائیک بھی ان فلموں میں اہم کردار تھیں۔ لیکن دھوم تھری میں عامر خان بائیک چلاتے نظر آئیں گے۔ پتہ نہیں عامر خان جیسے چاکلیٹی ہیرو بائیک چلاتے ہوئے کیسے لگیں گے۔ لیکن ان کے ٹیلینٹ دیکھتے ہوئے ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ بائیک چلائیں گے اور ایسی چلائیں گے جیسے پوری زندگی وہ بائیک ہی چلاتے رہے ہوں!

دوبارہ بنے گی ستے پے ستا

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption ستے پے ستا میں امیتابھ بچن نے اہم کردار نبھایا تھا

آپ کو ستے پے ستا تو یاد ہوگی۔ سات دیوانے بھائیوں کی کہانی۔ فلم اتنی مزاحیہ کہ ہنس ہنس کے بری حالت ہوجائے۔ لیڈ رول میں تھے امیتابھ بچن اور ہیما مالنی۔۔ جی ہاں۔۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ستے پے ستا پھر بنے گی اور اسے پروڈیوس کررہے ہیں سنجے دت۔ امتیابھ بچن نے جو کردار کیا تھا وہ سنجے دت کریں گے اور اس وقت چھ بھائیوں کے کردار کے لیے اداکار تلاش کررہے ہيں۔ ہیما مالنی کے کردار کے لیے پہلے ودیا بالن اور مادھوری ڈکشت کےنام پر غور ہورہا تھا لیکن اب خبر ہے کہ یہ کردار کرشما کپور کریں گی اور انہوں نے اس کے لیے ہاں بھی کردی ہے۔ کرشما کپور بہت دن بعد کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ شادی کے بعد وہ فلموں سے دور ہوگئی تھیں۔

یہ نام مجھے دے دے سانبھا

Image caption اجے دیوگن ان دونوں کم فلموں میں نظر آتے ہیں

اجے دیوگن ایک فلم بنانا چاہتے ہیں جس کا نام وہ رکھنا چاہتے ہیں ' سن آف سردار'۔ تو اس میں پریشانی کیا ہے۔ جو دل چاہے وہ نام رکھیے۔ فلم آپ کی، پیسہ آپ کی۔۔۔ لیکن پریشانی ہے۔ جب اجے دیوگن فلم کا ٹائٹل رجسٹر کرانے گئے تو پتہ چلا کے اکشے کمار پہلے ہی اس نام کی فلم بنارہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اجے دیوگن نے اکشے کمار سے التجا کی کہ وہ نام انہیں دے دیں اور وہ اپنی فلم کو کوئی اور نام دے دیں۔۔ لیکن اکشے کمار نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ اجے دیوگن جی یہ کیا بات ہوئی پہلے نام اکشے کمار نے رکھا ہے۔۔۔ یو کین بی لٹل ایمجینٹو۔۔۔

شمی کپور کی الوداع

تصویر کے کاپی رائٹ wiki
Image caption شمی کپور 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار شمی کپور الوداع کہہ گئے۔ شمی کپور 79 برس کے تھے۔ بالی وڈ اور ہندوستان کے ٹی وی چینلز نے شمی کپور کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا اور بیشتر نے یہ کہا کہ شمی کپور جیسے اداکار بار بار پیدا نہیں ہوتے ہیں۔ ہم بھی کہتے ہیں شمی کپور صرف ایک بار پیدا ہوتا ہے۔۔ آپ بھی ذرا سوچیے کہ ’یاہو چاہے کوئی مجھے جنگلی کہے‘۔۔ ’بدن پر ستارے لپیٹے ہوئے‘۔۔ جیسے نغمے نہیں ہوتے تو سب کچھ کتنا سونا سونا ہوتا۔۔۔ الوداع شمی کپور الوداع۔۔۔

اسی بارے میں