ابھیشیک بچن شوٹنگ کے دوران زخمی

ابھیشیک بچن
Image caption ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

ابھیشیک کے والد اور بھارتی فلمسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا ہے’ جے پور میں فلم سیٹ پر ابھیشیک کا ایكسيڈنٹ ہو گیا ہے۔ ان کو آنکھ کے پاس چھ ٹانکے لگے ہیں۔‘

امیتابھ نے مزید لکھا ہے کہ ابھیشیک اب ٹھیک ہیں تاہم انہیں چوٹ سے پوری طرح صحت یاب ہونے میں کچھ دن لگیں گے۔

ابھیشیک ببچن ان دنوں ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ’دھن بچن‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک شوٹنگ کے دوران ایک کرتب کرتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔ ابھیشیک ممبئی واپس آ گئے ہیں۔

فلم ’دھن بچن‘ میں ابھیشیک کے علاوہ اجے دیوگن ، آسِن اور پراچي دیسائی شامل ہیں۔

اسی بارے میں