بالی وڈ راؤنڈاپ

کرینہ کپور
Image caption کرینہ کپور نے اس سے پہلے کبھی کسی فلم میں مجرہ نہیں کیا ہے

کرینہ کپور کریں گی مجرا

کرینہ کپور اپنے ڈانس کے لیے مشہور ہیں لیکن اپنے کرئیر میں ابھی تک جو ایک ڈانس انہوں نے نہیں کیا ہے وہ مجرا۔ لیکن جلد ہی وہ مجرا بھی کریں گی۔ اپنی آنے والی فلم ’ایجنٹ ونود‘ میں وہ پہلی بار مجرہ کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق کرینہ لال رنگ کے لہنگے میں مجرہ کرتی نظر آئيں گے۔ اس مجرے میں ان کے ساتھ ادکارہ مریم بھی مجرا کریں گی۔ کرینہ کپور ایجنٹ ونود فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئی کہتی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کی یہ فلم کامیاب رہے گی۔ کرینہ فلم کا تو نہیں پتہ لیکن آپکا مجرا ضرور کامیاب ہوگا۔

پریس ہلٹن کرن جوہر کے شو میں نہیں

Image caption پریس ہلٹن ان دنوں بھارت آئی ہوں

ہالی وڈ کی اداکارہ اور پیج تھری سلیبرٹی پریس ہلٹن کے بھارت دورے سے پہلے اس طرح کی قیاس آرائیاں تھیں کہ پریس ہلٹن کرن جوہر کے شو ’ کافی ود کرن‘ میں مہمان بن کر آئی گی۔ لیکن کرن جوہر نے کہا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں۔ حالانکہ انکا یہ ضرور کہنا تھا کہ وہ پریس ہلٹن سے ملنا چاہیں گے اگر انہیں موقع ملا تو۔ بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں کے شاہ رخ خان پریس ہلٹن کے اعزاز میں ایک بڑی پارٹی دیں گے۔ لیکن شاہ رخ اپنی آنے والی فلم را ون کے اشتہاری مہم میں جس طرح سے جٹے ہیں اس سے لگتا نہیں کہ انہیں اس پارٹی کے لیے فرصت ہے۔

تنو ویڈز منو ٹو

Image caption تنو ویڈز منو میں کنگنا رانوت اہم کردار میں تھیں

فلم ’تنو ویڈز منو‘ کی کامیابی کے بعد فلم کا دوسرا سیکول یعنی تنو ویڈز منو ٹو بننے جا رہی ہے۔ فلم میں کنگنا رانوت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے دوسرے سیکول میں بھی وہی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں کنگنا کی اداکاری کی بہت تعریف ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ایک چھوٹے شہر کی لڑکی کی تھی جو کسی بھی نوجوان کے ساتھ عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ ان دنوں کنگنا اپنی آنے والی فلم راسکل تشہیر میں مصروف ہیں۔

درگاہ پر راکسٹار

Image caption رنبیر کپور کی آنے والی فلم راکسٹار ہے

رنبیر کپور کی انے والی فلم ’ راکسٹار‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کے پروموشن کی شروعات بہت ہی صوفی انداز میں ہوئی۔ فلم کے ہدایت کار امتیاز علی خان، اداکار رنبیر کپور اور گلوکار مہت چوہان نے گزشتہ پیر کو دلی میں واقع حضرت نظام الدین کی درگاہ پر جاکر فلم کا میوزک لانچ کیا۔ ان لوگوں نے درگاہ کے قوالوں کے ساتھ بیٹھ کر قوالی گائی اور اس طرح فلم کے میوزک کو لانچ کیا۔فلم کا میوزک اے آر رحمان نے دیا ہے۔ فلم گیارہ نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم ایک عام لڑکے کی کہانی ہے جو اپنے جنون کی وجہ سے راکسٹار بن جاتا ہے۔

اسی بارے میں