بالی وڈ راؤنڈ اپ

بپاشا باسو
Image caption بپاشو باسو نے جان ابراہیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے

بپاشا کی جھوٹی شادی

اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ انکی شادی کی خبریں بالکل جھوٹی ہیں اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں تھیں کہ بپاشا باسو جلد ہی اداکار رانا ڈگوبتی سے شادی کررہی ہیں۔ لیکن بپاشا نے ٹوئٹر پر یہ لکھا ہے کہ اخبارات میں میری ’جلد ہونے والی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔‘

ایک وقت تھا جب بپاشا باسو پر کوئی بھی شک کی انگلی نہيں اٹھاتا تھا کیونکہ انکی جان ابراہیم سے دوستی جگ ظاہر تھی لیکن جب سے انہوں نے جان ابراہیم سے علیحدگی اختیار کی ہے تب سے ان کا کیریئر تو ڈوبتا نظر آہی رہا ہے لوگ ان کا نام بھی کسی نہ کسی کے ساتھ جوڑتے رہتے ہیں۔

شاہ رخ نظر انداز

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption شاہ رخ خان کی فلم را ون جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے

ایک وقت شاہ رخ کو کنگ خان کہنے والی میڈیا اب شاہ رخ کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر نظر انداز کرتا ہے۔ شاہ رخ کے لیے یہ بات صحیح ثابت ہورہی ہے کہ دنیا ابھرتے سورج کو سلام کرتی ہے ۔ شاہ رخ کی مقبولیت آج کل تھوڑی کم ہے تو میڈیا بھی ان کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہا۔ ہُوا یہ کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم را ون کی تشہیر کے لیے پریس کانفرنسز کررہے ہیں اور ٹی وی پروگرامز میں شامل ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں شاہ رخ تین گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ شاہ رخ کا یہ رویہ میڈیا کو بالکل پسند نہیں آیا اور صحافیوں نے غصے میں ان سے ایک بھی سوال نہیں پوچھا۔ شاہ رخ انتظار کرتے رہے کہ کوئی ان سے کوئی سوال پوچھے۔۔۔ غصے میں شاہ رخ نے بھی کہ دیا کہ روپورٹرز دن رات ان کے ساتھ رہیں تاکہ وہ تاخیر سے ناراض نہ ہوں۔

پریس ہلٹن کی ساڑی اور بندیا

Image caption پریس ہلٹن گزشتہ ہفتے بھارت آئی تھیں

پریس ہلٹن نے کہا ہے کہ وہ واپس اپنے ملک جاکر اپنے دوستوں کو بتائیں گی کہ انہیں بھارت کتنا پسند آیا ہے۔ وہ بھارت سے بہت ساری یادوں کے ساتھ ساڑھیاں اور بِندیائیں لے کر گئی ہیں۔ پریس ہلٹن کو میڈیا نے کافی توجہ دی اور ان کے فیشن سٹائل سے لے کر ان کے ہیئر سٹائل پر بات ہوئی۔ فیشن سیلبریٹیز نے ان کی شان میں پارٹیاں رکھیں اور ان سے فیشن کا ہنر سیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔۔۔ پریس ہلٹن کا جادُو چل گیا۔۔

جان کا تجربہ ایک بار پھر فیل

تصویر کے کاپی رائٹ Film Website
Image caption جان ابراہیم کی کوئی بھی فلم زبردست ہٹ نہیں ہوئی ہے

جان ابراہیم کی نئی فلم ’فارس‘ سے کافی امیدیں تھیں لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں کرسکی ہے۔ اس فلم کے ٹریلر دیکھ کر لگ رہا تھا کہ فلم میں دم ہے لیکن فلم کی کہانی لوگوں کو متاثر نہیں کر سکی۔ جان ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ تجربہ کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں۔ جان ابراہیم نے ’نو سموکنگ‘ اور ’واٹر‘ جیسی فلمیں کرکے یا بات ثابت کردی ہے کہ وہ تجربہ کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں لیکن جان! انڈسٹری میں بنے رہنے کے لیے کچھ ہٹ فلمیں بھی دینی پڑتی ہیں۔

اسی بارے میں