’امیتابھ آئندہ نسلوں کے لیے تحریک ہیں‘

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر کو 69 برس کے ہو گئے ہیں

بھارتی فلمسٹار امیتابھ بچن کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے لوگوں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر کو 69 برس کے ہو گئے ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ امیتابھ بچن کے دور میں پیدا ہوئے ہیں۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ انہیں نہ صرف امیتابھ کا کام دیکھنے کو ملا بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن صرف بھارت کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

شاہ رخ نے کہا کہ امیتابھ نے اپنی اداکاری سے صرف لوگوں کا دل ہی نہیں بہلایا بلکہ ان کے جیسے کئی نوجوانوں کو اس پیشے میں آنے کی تحریک دی ہے اور ساتھ ہی اداکاری کی دنیا میں کئی نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں۔

حال ہی میں ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر نے خواہش ظاہر کی تھی کہ امیتابھ بچن کو ’بھارت رتن‘ کا اعزاز دیا جانا چاہئے۔

تقریباً چالیس سال کے اپنے فلمی سفر میں امیتابھ بچن نے الگ الگ طرح کے کردار نبھائے ہیں۔

اسی بارے میں