بالی وڈ راؤنڈ اپ

رنبیر کپور تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption رنبیر کپور راکسٹار فلم میں نئی لک میں دکھائی دیئے ہیں

رنبیر کا حلیہ دیکھ کر رشی کپور حیران

ان دنوں با لی وڈ کے ہر دل عزیز اداکار رنبیر کپور کی اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم راک سٹار میں ان کا کردار ایک ایسے لڑکے کا ہے جو مشہور راک سٹار 'جم موریسن ' سے کافی متاثر ہے۔ فلم کا ہیرو خود گانے بھی گاتا ہے۔ اس کردار کے لیے رنبیر کپور نے بال بڑھائےاور داڑھی بھی چھوڑی ہے۔

حال ہی میں بی بی سی سے ایک ملاقات میں فلم کے ہدایت کار امتیاز علی نے بتایا کی جب رنبیر کے والد اور بالی وڈ کے مشہور ادکار رشی کپور نے انھیں نئی لک میں دیکھا تو انہیں وہ بالکل پسند نہیں آئے۔ امتیاز کو انہیں یہ سمجھانے میں کافی محنت کرنی پڑی کہ راک سٹار ایسے ہی ہوتے ہیں۔

تریسٹھ برس کی ڈریم گرل

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ہیما مالنی ستر کی دہائی کی مشہور اداکارہ ہیں جو ابھی تک اداکاری کر رہی ہیں

بالی وڈ میں ستر کی دہائی میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہونے والی ادکارہ ہیما مالنی اس ہفتے اپنا تریسٹھواں جنم دن منا رہی ہیں۔ اس عمر میں بھی بے حد خوبصورتی کی مالکہ ہیما مالنی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خوبصورتی تو خدا کی دی ہوئی نعمت ہے، ہم اسے سنبھال کر رکھ سکتے ہیں ۔ خدا کے دیے ہوئے اپنے حسن کو سنبھالنے کے لیے انسان کو ہمیشہ مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی ہر روز بلا ناغہ یوگا کرتی ہیں۔

فلم سٹار سے شادی نہیں کرینگی سوناکشی

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption سوناکشی سنہا ادکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں

فلم دبنگ سے بالی وڈ میں شناخت بنانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کے تمام چاہنے والوں میں ایسے بھی ہوں گے جو ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہوں گے۔ ایسے چاہنے والوں کی یہ خبر سن کر تھوڑی سی حوصلہ افضائی ہوگی کہ سوناکشی سنہا فلموں سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بات سوناکشی نے حال ہی میں ایک فیشن شو کے درمیان کہی جب وہ ریمپ پر دلہن کے جوڑے میں اتریں۔ سوناکشی نے کہا کی حالانکہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ فی الحال اپنے کریئر پر دھیان دینا چاہتی ہیں۔

ایکتا کپور کو شاہد کی ہاں کا انتظار

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption شاہد کپور کی موسم فلم بری طرح فلاپ رہی ہے

اطلاعات کے مطابق ایکتا کپور فلم ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی کے دوسرے حصّے میں شاہد کپور کو لینا چاہتی ہیں۔ جس کے لیے انہیں شاہد کی ہاں کا انتظار ہے. اس فلم کے لیے وہ اکشے کمار اور کرینہ کپور کو پہلے ہی کاسٹ کرچکی ہیں۔ اکشے کمار کا کردار فلم میں انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم پرمبنی ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ شاہد نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن منظوری سے پہلے وہ تفصیل سے فلم کی سکرپٹ پڑھنا اور چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں