جولین بارنز کے لیے بُکر پرائز

تصویر کے کاپی رائٹ PA

لندن میں اس سال بُکر پرائز جولین بارنز کو ملا ہے جو اس سے پہلے بھی تین بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں۔

بارنز کو بکر پرائز ان کے ناول ’دی سینس آف این اینڈنگ‘ پر ملا ہے۔

بُکر پرائز کی دوڑ میں کیرل برچ، پیٹرک ڈی وٹ، ایسی ایدوگن، سٹیفن کیلمین اور اے ڈی ملر شامل تھے۔

ایوارڈ لینے کے بعد بارنز نے تقریر میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔

لندن کے گلڈہال میں منعقد کی گئی اس تقریب میں ان کو انعام کی پچاس ہزار پاؤنڈ کی رقم بھی دی گئی۔

جوئے کی کمپنیاں ولیم ہل اور لیڈ بروکس دونوں ہی بارنز کے جیتنے کے زیادہ امکانات ظاہر کر رہی تھیں۔ بارنز کے بعد برچ کے امکانات زیادہ تھے۔

اسی بارے میں