را ون کی وجہ سے شاہ رخ دباؤ میں

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption ’را ون‘ اکتوبر کو دیوالي کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے

شاہ رخ خان کی فلم ’را ون‘میں راون کا کردار ارجن رام پال نے ادا کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاہ رخ کے لیے بہت دباؤ کا باعث رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’را ون‘ جیسی فلم کرنے کا موقع زندگی میں ایک بار ہی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ایک عرصے سے ایک ایسی سپر ہیرو فلم بنانا چاہتے تھے۔ ارجن کا کہنا ہے کہ شاہ رخ یہ فلم اپنے بچوں کے لیے تو کرنا چاہتے تھے، ساتھ ہی انہوں نے یہ فلم اس لیے بھی کی کیونکہ انہیں ایکشن اور ایڈونچر پسند ہے۔

ماڈلنگ کی دنیا سے فلموں میں آنے والے ارجن ’را ون‘ میں ولن کے کردار میں ہیں۔ ارجن کہتے ہیں کہ ’را ون کے لیے میں نے اور شاہ رخ دونوں نے ہی اپنی ہر حدوں کو توڑا ہے۔ اس فلم کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے۔ ’جسمانی اور ذہنی طور پر یہ فلم ایک چیلنج تھی‘۔

’را ون‘ میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ارجن کہتے ہیں کہ ’فلم میں میرا کردار بہت ہی غیر معمولی ہے‘۔ را ون بااثر تو ہے ہی ساتھ ہی وہ اپنی ہی دھن کا پکا رہنے والوں میں سے بھی ہے۔

شاہ رخ چاہتے تھے کہ اس فلم میں ولن کا کردار بھی ہیرو کی برابر کا ہو تبھی تو مزا آئے گا۔

ارجن کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لیے انہوں نے اپنی فٹنس پر بھی کام کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں تو شاہ رخ کا شکریہ ادا دوں گا کیونکہ را ون کی وجہ سے آج میں بہت فٹ ہوں۔ شاید میں آج تک اتنا فٹ کبھی نہیں تھا‘۔

ساتھ ہی ارجن کہتے ہیں کہ را ون کے دوران انہیں دنیا کے بہترین ٹیكنيششنز کے ساتھ کام کرنے کا موقع تو ملا ہی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ ایک سپر ہیرو فلم بنتی کیسے ہے۔

’را ون‘ اکتوبر کو دیوالي کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں