کسی سیاسی عہدے کی خواہش نہیں:کلونی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اچھی زندگی گزار رہا ہوں۔ سیاست میں حصہ لینےکا کوئی ارادہ نہیں: جارج کلونی

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے کہا ہے کہ انہیں کسی سیاسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔

برطانیہ میں اپنی فلم آئیڈز آف مارچ کے پریمیئر کے موقع جارج کلونی نے کہا کہ وہ کسی عہدے کے امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن ساتھ ساتھ اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

پچاس سالہ کلونی نے کہا کہ بعض سیاسی معاملات میں ان کی شمولیت نے انہیں انتہائی غیر مقبول بنا دیا تھا۔

آئیڈز آف مارچ میں جارج کلونی ایک امریکی ریاست کے گورنر کے کردار نبھا رہے ہیں جو امریکہ کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے پرائمری میں حصہ لے رہا ہے۔

جارج کلونی نے کہا کہ انہوں اس دور میں پرورش پائی ہے جب لوگ سیاسی اور سماجی سوچ رکھتے تھے۔ میں نے اس پرورش پا رہا تھا جب ہمارے ملک کی تاریخ میں بعض بڑی چیزیں اور تبدیلیاں جب رونما ہو رہی تھیں۔

جارج کلونی نے کہا کہ وہ کبھی کبھار سیاسی معاملات میں حصہ لے لیتے ہیں جیسا کہ انہوں نے سوڈان اور دارفور کےسلسلے میں کیا۔

جارج کلونی نے کہا کہ فلم انڈسری کا سیاست پر کوئی اثر نہیں ہے بلکہ فلم انڈسری تو حالات کی عکاسی کرتی ہے۔

جارج کلونی نے اپنی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز دو ہزار آٹھ میں کرنا چاہتے تھے لیکن براک اوباما کے صدر بننے کے بعد فلم کو روک دیا گیا تھا۔

اس فلم میں دکھایا جاتا ہے کہ سیاست میں کس طرح دوست ہی دوست کی پشت میں چھرا گھونپتے ہیں۔