بالی وڈ راؤنڈ اپ

راون کو گرین سگنل

شاہ رخ خان تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption شاہ رخ کی فلم را ون کا میوزک ریلیز ہو چکا ہے

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم را ون کو ممبئی ہائی کورٹ نے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ فلم اس ہفتے دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن ریلیز سے پہلے فلم پر اس وقت تنازعہ کھڑا ہوگیا جب ای ٹی وی پروڈیوسر نے شاہ رخ خان پر یہ الزام لگایا کہ را ون ان کی لکھی کہانی ہے جسے انہوں نے دو ہزار چھ میں فلم کے رائٹر مشتاق شیخ کو بتائی تھی۔

ہائی کورٹ نے ابھی فلم کی ریلیز پر پابندی نہیں لگائی ہے لیکن شاہ رخ خان سے کہا ہے کہ جب تک یہ معاملہ سلجھ نہیں جاتا ہے تب تک وہ کورٹ میں ایک کروڑ روپے کی رقم جمع کرا دیں۔

‏عامر کے لیے آگے بڑھائی سلمان نے اپنی فلم

سلمان خان اور عامر خان کی دوستی تو پہلے سے ہی بالی وڈ میں مشہور ہے اور اس بات پر مہر ایک بار پھر لگ گی جب سلمان خان نے اگلے سال پہلی جون کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی ریلیز اگلے سال عید تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption گزشتہ دو برسوں میں سلمان خان کی بیشتر فلمیں ہٹ رہی ہیں

معلوم ہوا کہ عامر خان کی بھی ایک فلم جسے ریما کاگتی نے ڈائریکٹ کیا ہے یکم جون کو ریلیز ہونی ہے اس لیے عامر نے سلمان سے گزارش کی کہ وہ اپنی فلم آگے بڑھا دیں اور سلمان نے عید کا دن چن لیا ہے۔

پہلے بھی پچھلے کی سالوں سے سلمان خان ہر سال عید پر اپنی ایک فلم ریلیز کرتے آرہے ہیں جس میں وانٹڈ، ریڈی، دبنگ اور اس سال ریلیز ہوئی فلم باڈی گارڈ۔

فلمیں بنایں گے وویک اوبروے

وی ویک اوبرائے نے پچھلے دنوں جنوبی کوریا میں ہوئےسولہویں بوسن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس بات کا اعلان کیا کہ وو اب پروڈیوسر بننا چاہتے ہیں۔

انہونے کہا کہ وہ ان موضوعات پر فلمیں بنائیں گے جن سے بالی وڈ دور رہتا ہے۔

وویک اوبرائے نے آخری بار جس فلم میں کام کیا تھا وہ تھی پچھلے سال ریلیز ہوئی رام گوپال ورما کی فلم’رکت چرتر‘ اسی فلم کے بعد وویک نے پچھلے سال شادی کر لی اور تب سے ان کی کوئی فلم نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں