پانچ کروڑ کے بعد اب ایک کروڑ جیت لیے گئے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption قابلیت کبھی بھی وقت اور جگہ کی محتاج نہیں ہوتی ہے: انیل کمار

بھارتی ٹی وی کے مقبول شو کون بنے گا کروڑ پتی پر ایک اور امیدوار ایک کروڑ روپے کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بِہار میں پٹنہ کے رہنے والے انیل کمار سنہا شو پر ایک کروڑ روپے جیت گئے ہیں اور انھیں نو نومبر کو ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

انیل کمار سنہا یونین بینک آف انڈیا میں کام کرتے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں انیل نے کہا ’میں گیارہ سال سے کوشش کر رہا تھا پر موقع نہیں مل رہا تھا لیکن میں مایوس نہیں ہوا۔ میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اور میرا بلڈ گروپ بھی بی پازیٹو ہے۔‘

انیل کمار کا کہنا تھا ’قابلیت کبھی بھی وقت اور جگہ کی محتاج نہیں ہوتی ہے۔‘

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی کون بنے گا کروڑ پتی پر ایک امیدوار سشیل کمار نے پانچ کروڑ روپے کی انعامی رقم جیتی تھی۔ ریاستِ بہار کے چمپارن کے رہنے والے سوشیل کمار پیشے سے ایک استاد ہیں اور ان کی ماہانہ آمدنی صرف چھ ہزار روپے ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی کے مختلف ورژن کو اگر ملا کر دیکھا جائے تو پچھلے گیارہ برس میں انیل کمار اِس شو کے ساتویں کروڑ پتی ہیں۔ شو کے منظرِ عام پر لانے والے سدھارتھ باسو نے بتایا کہ انیل نے تمام سوالات کے بہت اچھے جوابات دیے۔

اسی بارے میں