’سافٹ پورن سٹار‘ نو پروبلم

تشار کپور اور دیا بالن تصویر کے کاپی رائٹ official website
Image caption تشار کپور زیادہ تر اپنی بہن کی بنائی ہوئي فلموں میں نظر آتے ہیں

بالی وڈ اداکار تشار کپور نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم’ دا ڈرٹی پکچر‘ دیکھنے کے بعد اگر لوگ انہیں پورن سٹار کہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تشار کپور کی آنے والی ’دا ڈرٹی پکچر‘ميں وہ رماکانت نامی ایک شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ فلم کی ادکارہ ودیا بالن کے عشق میں گرفتار ہیں۔

فلم کی کہانی جنوبی ہندوستان کی مشہور ادکارہ سلک سمتھا کی زندگی پر مبنی ہے جو نیم فحش فلموں میں بھی کام کرتی تھیں۔

فلم کی کہانی اس طرح کی ہے کہ فلم میں بعض نیم فحش مناظر ہیں۔ ان مناظر کو کرتے وقت تشار کپور کو تھوڑی شرم محسوس ہو رہی تھی لیکن انکا کہنا ہے کہ ایک ادکار ہونے کے ناطے انہیں یہ سب کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے’اب بھارت میں بھی لوگ سیکس جیسے موضوع پر کھل کر بات کرنے لگے ہیں۔ ایسے میں اگر اس فلم کے دیکھنے کے بعد لوگ مجھے سافٹ پورن سٹار کہیں تو مجھے اعتراض نہیں ہوگا۔‘

یہ فلم تشار کپور کی بہن ایکتا کپور بنا رہی ہیں جنہوں نے ماضی میں’راگنی ایس ایم ایس‘، لو سیکس اور دھوکا، ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی' جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

حالانکہ تشار کپور کا کہنا ہے کہ ڈرٹی پکچر کے لیے انہیں ان کی بہن نے نہیں بلکہ فلم کے ہدایت کار ملن لتھوریا نے منتخب کیا تھا۔

تشار کپور نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے لیے فوٹو شوٹ کے وقت انہیں ودیا بالن کو گود میں اٹھانا تھا جس کے لیے انہیں ایک سو پچاس ٹیک دینے پڑے تھے۔

تشار کپور اپنی فلموں میں مزاحیہ کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن ان کے دس سال سے زیادہ کے کرئیر میں ابھی تک انہوں نے ایک بھی ایسی ہٹ فلم نہیں کی ہے جسے تشار کپور کی فلم کہا جا سکے۔

اسی بارے میں