ساڑھی والے رول ہی مل رہے ہیں: سوناکشی

جلد ہی بتایں گی شادی کی تاریخ : کرینہ

کرینہ کپور تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption کرینہ کپور

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے رشتے کے چرچے عام ہونے کے بعد سے ہی یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کرینہ اور سیف شادی کب کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ان سوالوں کو ملا ان کا من چاہا جواب جب کرینہ نے کہا کہ وہ شادی کی تاریخ جلد ہی بتائیں گی۔ کرینہ کپور نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ ان کی اور سیف کی آنے والی فلم ’ایجنٹ ونود‘ کی ریلیز کے بعد شادی کر لیں گی۔ ایجنٹ ونود کے پروڈیوسر خود سیف ہیں اور یہ فلم فروری سنہ دو ہزار بارہ میں ریلیز ہوگی۔

’معصوم‘ پھر سے بنی تو بہت برا لگے گا: نصیرالدین شاہ

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption نصیر ادی شاہ

اس دور میں جبکہ تمام کامیاب فلموں کی ریمیک بن رہی ہیں نصیر الدین شاہ نہیں چاہتے کہ ان کی فلم ’معصوم‘ کی ریمیک بنانے کے بارے میں کوئی سوچے بھی۔ نصیر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے زمانے میں فلمیں ضرور بن رہی ہیں لیکن ان میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ کوئی بھی سکرپٹ پر محنت نہیں کرنا چاہتا اور اس لیے ان کے لیے یادگار اور کامیاب فلموں کو دوبارہ دکھانا آسان ہوتا ہے۔ نصیر نے کہا ’اگر معصوم کی ریمیک بنی تو مجھے بہت برا لگےگا۔‘

عامر نہیں جانتے وہ سہی ہیں یا نہیں

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption آمر خان

حال ہی میں عامر خان کو یونیسف کا بھارت میں سفیر بنایا گیا۔ اس نئی ذمہ داری کے بارے میں عامر خان نے بتایا کہ انہیں بچوں کے حقوق اور غذا سے وابستہ معاملات پر کام کرنا ہے۔ جب عامر سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ انہیں اس کام کے لیے چنا جانا ایک سہی فیصلہ ہے تو انہوں نے کہا ’یہ اہم نہیں ہے کہ میں کیا سوچتا ہوں۔ اہم یہ ہے کہ جن لوگوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے وہ مجھے اس کے کتنے لائق سمجھتے ہیں اور وزارت نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے۔‘

صرف ساڑھی والے رول ہی مل رہے ہیں : سوناکشی سنہا

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سوناکشی سنہا

فلم دبنگ سے فلمی کیریر کی شروعات کرنے والی سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اب تک ان کے پاس صرف ساڑھیوں والے کرداروں کی پیشکش ہی آئی ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی اداکارہ کے لیے سب ہی طرح کے کردار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سوناکشی نے کہا ’مجھے لگتا ہے اپنے ہر کردار اور ہر فوٹو شوٹ میں الگ دِکھنا ضروری ہوتا ہے۔ میرے ڈائریکٹر مجھے صرف ساڑھیوں والے کردار ہی دے رہے ہیں۔ اچھا ہے کہ میں میگزینوں میں شائع ہونے والی تصاویر میں تو کچھ الگ کپڑے پہن رہی ہوں۔‘

اسی بارے میں