یونان: پکاسو کا نایاب فن پارہ چوری

آخری وقت اشاعت:  منگل 10 جنوری 2012 ,‭ 07:39 GMT 12:39 PST

چوری کا واقعہ گیلری میں جاری نمائش کے آخری روز ہوا

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کی ایک آرٹ گیلری سے نامور مصور پکاسو کی ایک پینٹگ سمیت تین قیمتی فن پارے چوری ہو گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گیلری سے پکاسو کی مونڈرین نامی ایک پینٹگ کے علاوہ اطالوی مصور گولیمو کا بنا ہوا خاکہ بھی چوری کر لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے صرف سات منٹ کے دوران ہوا اور چور آرٹ گیلری کے عقبی حصے سے اندر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے چوروں نے گارڈ کی توجہ منتشر کرنے کے لیے شام کے وقت گیلری کے مختلف حصوں میں نصب الارمز بجائے تاہم جب وہ اس کی تفتش کرنے کے لیے وہاں پہنچا تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق چوری کا واقعہ گیلری میں جاری نمائش کے آخری روز ہوا۔

دوسری جانب گیلری کے حکام ابھی تک چوری ہونے والے فن پاروں کی قیمت کا تعین نہیں کر سکے۔

یونان کی نازی جرمنی کے خلاف مزاحمت کے اعتراف میں پکاسو نے چوری ہونے والے پینٹگ سنہ انیس سو انچاس میں خود اینتھنز کی آرٹ گیلری کو دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔