جیمز بانڈ، نئی فلم کی تصویر منظرِ عام پر

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

نئی جیمز بانڈ فلم کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں اداکار ڈینیئل کریگ کے ہاتھ میں پستول ہے اور ان کی ہلکی داڑھی ہے۔

جیمز بانڈ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ یہ تصویر چین کے شہر شنگھائی میں فلمبند کیے گیے سین سے ہے۔

ان دنوں سیم مینڈس جیمز بانڈ کی تئیسویں فلم کی عکس بندی کرا رہے ہیں۔

جیمز بانڈ کی یہ تیسری فلم ہے جس میں ڈینیئل کریگ برطانوی ایجنٹ کے کردار میں آئے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ بکنگھم شائر میں پائن وڈ سٹوڈیو میں جاری ہے۔ پچھلے ہفتے اس سٹوڈیو میں آگ لگ گئی تھی۔

سٹوڈیو کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جس وقت آگ لگی ہے اس وقت جیمز بانڈ فلم کی عکس بندی نہیں ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار چھ میں اسی سٹوڈیو میں جیمز بانڈ سٹیج آگ لگنے کے باعث مکمل تباہ ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں