’جیسیکا، رونی مستقبل کی کامیاب اداکارائیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption یہ تمام اداکارائیں انتہائی باصلاحیت ہیں: میگزین کی فیچر ایڈیٹر

مشہور میگزین ’وینٹی فیئر‘ نے اپنے ہالی وڈ کے سالانہ شمارے میں اداکارہ جیسیکا چیسٹین اور رونی مارا کو مستقبل کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار کیا ہے۔

رسالے نے انڈسٹری کے مستقبل کے بڑے ستاروں کی نشاندہی کی روایت 1995 میں شروع کی تھی۔

اس وقت رسالے نے نکول کڈمین، جولیئن مور اورگنیتھ پالترو کو مستقبل کے ستارے قرار دیا تھا۔

سنہ 2012 کے شمارے میں وینٹی فیئر کے پہلے صفحے پر مارا، جیسیکا کے ساتھ جنیفر لارینس اور دیگر آٹھ اداکاراؤں کی تصاویر ہیں۔

میگزین کی فیچر ایڈیٹر جین سارکن نے پہلے صفحے کے چھ ستاروں کا انتخاب کیا جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ 2012 میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔

الزبتھ اولسن، شیلین وڈلی، پولا پیٹن، ایڈیپرو، برٹ مارلنگ اور برطانوی اداکارائیں فلیسٹی جونز اور للی کولنس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

جین سارکن کا کہنا ہے کہ یہ تمام اداکارائیں انتہائی باصلاحیت ہیں اور ان میں سے کچھ پہلے ہی بہت اہم رول ادا کرچکی ہیں۔