بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بالی وڈ میں شادیوں کا موسم

رتیش اور جنیلیا تصویر کے کاپی رائٹ official website
Image caption رتیش اور جنیلیا گزشتہ چھ برس سے دوست تھے

بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ اور جنیلیا ڈیسوزا کی عالی شان شادی کے بعد اس طرح کی خبریں ہیں جلد ہی کرینہ کپور اور سیف علی خان بھی شادی کرنے والے ہیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان ان کی نئی فلم ایجنٹ ونود کے ریلیز ہونے کے بعد شادی کا اعلان کریں گے لیکن اس سے پہلے ادکار ایشا دیئول اپنے بوائے فرینڈ بھارت تختانی سے شادی کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ خبریں ہیں ودیا بالن بھی جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔ ودیا بالن اوران کے بزنسمین بوائے فرینڈ سدھارت رائے کپور سے دوستی عام ہے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ بہت جلد ازدواجی رشتے میں بندھ جائیں گے۔

آخر پپو کا جادو چل گیا

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption عمران خان کی اداکاری کی تعریف ہورہی ہے

فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار عمران خان کی نئی فلم ’ایک میں اور ایک تو‘ کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔ فلم ناقدین نے فلم کی کہانی کی تعریف کے علاوہ عمران خان اور کرینہ کپور کی اداکاری کی بھی تعریف کی ہے۔

عمران خان کی پہلی فلم بھی ہٹ ہوئی تھی۔ فلم کا گانا ’پپو کانٹ ڈانس سالا‘ بے حد مقبول ہوا تھا۔ اس وقت ناقدین نے کہا تھا کہ عمران خان عامر خان کے بھانجے ہیں اس لیے شاید شروع میں انہیں ایک دو اچھی فلمیں مل جائیں لیکن اگر انہیں بالی میں اپنی جگہ بنانی ہے تو انہیں ادکاری کرنی ہوگی۔

عمران خان نے یہ دکھایا ہے کہ وہ ایک اچھے اداکار ہیں اور اب وہ اپنے بل بوتے پر فلمیں حاصل کرسکتے ہیں۔

گلاب کے پھولوں سے اظہار محبت کروں گا

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption پرتیک ببر کی نئی فلم ایک دیوانہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے

اداکارہ سمتا پاٹل اور راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر ایک کے بعد ایک نئی فلم میں نظر آرہے ہیں۔ پرتیک ببر نے بہت کم وقت میں یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اچھے اداکار ہیں۔ ان کی نئی فلم ایک دیوانہ تھا جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

اس فلم میں ان کے ساتھ ہندوستانی نژاد برطانوی اداکارہ ایمی بھی ہیں۔ اس طرح کی خبریں ہیں کہ ایمی اور پرتیک ببر کے درمیان دوستی گہری ہوگئی ہے۔ بی بی سی نے جب ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایمی کو باضابطہ بتایا کہ وہ انہیں پسند ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ویلنٹائن ڈے پر گلاب کے پھول دے کر ایمی سے اظہار محبت کریں گے۔

دیپیکا ' ریس ٹو' سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دیپیکا پاڈوکون رجنی کانت کے ساتھ ایک فلم میں کام کررہی ہیں

بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں ہیں ادکارہ دیپیکا پاڈوکون نے رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملتے ہی ریس ٹو نامی فلم چھوڑ دی ہے۔ وہ بھی ریس ٹو کے پروڈیوسر کو بغیر بتائے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ رجنی کانت کے ساتھ ایک فلم میں کام کررہی ہیں اوراس لیے انہوں نے ’ریس ٹو‘ چھوڑ دی ہے۔ ریس ٹو کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ دیپیکا نے پہلے تو بتایا نہیں اور جب انہیں پتہ چلا تو دیپیکا نے ان سے معافی بھی نہیں مانگی۔

اسی بارے میں