بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیف علی خان کی ’پٹائی‘

سیف علی خان تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سیف جلد ہی کرینہ کپور سے شادی کرنے والے ہیں

ممبئی میں ایک غیر ملکی تاجر کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اور ان کے دو ساتھیوں کو ضمانت پر رہا تو کردیا گیا لیکن اس بات پر یہ بحث چھڑ گئی کہ سیف علی خان ایسا کیوں کیا؟

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی شروعات ہوٹل میں ان کی قریبی ٹیبل پر بیٹھے شخص نے کی تھی لیکن اس شخص یعنی اقبال شرما کا کہنا ہے کہ سیف علی خان اور ان کے ساتھ بیٹھے لوگ بہت شور مـچارہے تھے اور جب اقبال شرما نے ان سے شور مچانے کے لیے منع کیا تو سیف علی خان نے ان کی پٹائی شروع کردی۔ سیف اپنی دوست کرینہ کپور، ملائیکہ اروڑہ خان اور بلال امروہوی کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے گئے تھے۔

تھانے سے باہر نکلنےکے بعد سیف علی خان نے کہا کہ انہوں نے جو بھی کچھ کیا تھا وہ اپنے دفاع میں کیا تھا۔ یہ تو نہیں معلوم کہ سچ کیا ہے لیکن میڈیا میں اقبال شرما کی ٹوٹی ناک کی تصاویر دیکھنے کے بعد سیف علی خان کی ذرائع ابلاغ میں کافی تنقید ہوئی ہے۔

کیمرے کے سامنا بوسہ دینا مشکل

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption بپاشا باسو کی فلم ' جوڑی بریکر' اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کو ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی انکی فلم ’جوڑی بریکر‘ میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار مادھون کے ساتھ ’کسنگ‘ کا سین کیا ہے لیکن بپاشا کا کہنا ہے کہ انہیں کیمرے کےسامنے اس طرح کے منظر کرنے میں جھجھک محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت میں ’ریس تھری‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کررہی ہوں اور فلم کی سکرپٹ کے مطابق مجھے عمران ہاشمی کو کِس کرنا ہے۔‘ بپاشا کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں کافی نروس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مادھون ان کے دوست ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ کسنگ کا سین کرنا آسان تھا لیکن عمران ہاشمی کے ساتھ اس طرح کا سین کرنا مشکل ہوگا۔

بھاگ فرحان بھاگ

Image caption فرحان ' بھاگ ملکھا بھاگ' نامی فلم بنارہے ہیں

ان دنوں اداکار فرحان اختر لمبے بالوں اور دھاڑی میں نظر آرہے ہیں۔ فرحان کا یہ نیا لک ان کی آنے والی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی وجہ سے ہے۔ وہ اس فلم میں بھارتی ایتھلیٹھ ملکھا سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ حال ہی میں اسی فلم کی ایک اشتہاری تقریب میں ملکھا سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے کردار کے لیے فرحان سب سے بہتر پسند ہیں۔ وہیں فرحان اختر کا کہنا ہے کہ کسی بھی لونگ لیجنڈ کا کردار ادا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن خبریں ہیں کئی مہینوں سے ملکھا سنگھ فرحان کو اس کردار کے بارے میں بتارہے ہیں اور ان کی مدد کررہے ہیں کہ وہ کیسے ان کے کردار کو حقیقی بناسکتے ہیں۔ واہ ملکھا جی، واہ فرحان! کیا بات ہے کسی نے تو بھارتی ایتلیھٹس کے بارے میں سوچا۔

ممی لارا کی تیاریاں

تصویر کے کاپی رائٹ PR
Image caption لارا دتا اور مہیش بھوپتی کے گھر ایک بچی کا جنم ہوا ہے

حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دینے کے بعد اداکارہ لارا دتا فلموں میں واپسی کے لیے تیاری میں مصروف ہیں۔ لارا دتا نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انہوں نے فلموں کی سکرپٹ پڑھنی شروع کردی ہے ’حالانکہ کوئی بھی مہک جانس بے بی پاؤڈر کی مہک سے بہتر نہیں ہے۔‘

لارا دتا نے گزشتہ برس ٹینس کے کھلاڑی مہیش بھوپتی سے شادی کی تھی اور ایک مہینے پہلے وہ ایک بچی کی ماں بنی ہیں۔ لارا نے اس سے پہلے شاہ رخ کی فلم ’ڈان‘ میں نظر آئی تھیں۔

اسی بارے میں