جان کیوسک فلم سیکوئل کے لیے رضا مند

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جان کیوسک نے فلم کان ائیر میں امریکی مارشل ونس لارکن کا کردار نبھایا تھا

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار جان کیوسک نے کہا ہے کہ وہ سنہ انیس سو ستانوے میں بننے والی ایکش فلم ’کان ائیر‘ کے سیکوئل میں کام کریں گے۔

انہوں نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ فلم ’کان ائیر‘ کا سیکوئل بنانا بہت خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ جان کیوسک نے فلم ’کان ائیر‘ میں امریکی مارشل ونس لارکن کا کردار نبھایا تھا۔

اداکار جان کیوسک آج کل ایلن پو کی تھرِلر فلم ’دی ریون‘ میں کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اداکار نکولس کیج کے ساتھ کچھ عرصہ قبل فلم میں اداکاری کا کام مکمل کیا ہے جس میں وہ ایک سیریل کلر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

کان ایئر کے ڈائریکٹر سائمن ویسٹ نے گزشتہ برس کہا تھا کہ وہ فلم کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ اداکار جان کیوسک، نکولس کیج اور جان مالکووچ کو دوبارہ اکھٹا کرنا چاہتے ہیں۔

سائمن ویسٹ کے مطابق ایسا کرنا بہت اچھا ہو گا، یہ ایسا موقع ہو گا جس میں تمام اداکار دوبارہ اکھٹے ہو پائیں گے۔

اداکار نکولس کیج نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ فلم کان ائیر کا سیکوئل بنانا بہت دلچسپ ہو گا۔

یاد رہے کہ سنہ انیس سو ستانوے میں ریلیز ہونے والی ایکشن فلم کان ائیر کو دو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں