معروف گلوکار جمی ایلس انتقال کر گئے

تصویر کے کاپی رائٹ AP

معروف گانا ’ڈسکو انفرنو‘ گانے والے امریکی گلوکار جمی ایلس چوہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

جمی ایلس کے خاندان کے مطابق ان کا انتقال جنوبی کیرولینا کے ایک نرسنگ ہوم میں الزائمرز کی پیچیدیوں کے باعث ہوا۔

یاد رہے کہ ڈسکو انفرنو گانے کو سنہ انیس سو چھہتر میں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

جمی ایلس اور ان کے دوستوں نے امریکی ریاست فلاڈلفیا میں ’ٹریمپس‘ نامی بینڈ کی بنیاد رکھی تھی۔

اس بینڈ نے ’ہولڈ بیک دی نائیٹ‘ اور ’دیٹس ویئر دی ہیپی پیپل گو‘ نامی گانے بھی ریکارڈ کیے۔

ٹریمپس کو ڈسکو انفرنو گانے کی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ میں شہرت حاصل ہوئی۔

ڈسکو انفرنو کو سنہ دو ہزار پانچ میں ڈانس میوزک ہال آف فیم کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں