بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
کرینہ کپور
Image caption کرینہ کپور کی نئی فلم ایجنٹ ونود زیادہ ہٹ نہیں ہوئی

'میں دادا جی کی دلاری نہیں تھی'

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دادا جی یعنی بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار راج کپور کو بہت پیار کرتی تھیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کے دادا جی انکی بہن کرشمہ کپور کو زیادہ پیار کرتے تھے اور وجہ تھی کرشمہ کی نیلی آنکھیں۔

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے دنوں میں جب راج کپور آم لاتے تھے تو کرشمہ کپور کو دو آم دیتے تھے اور کرینہ کپور کو صرف ایک آم دیا کرتے تھے۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ انہیں دادا جی کو خوش کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی تھی۔ کرینہ کپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے دادا کو ایک عظیم اداکار مانتی ہیں اور یہ بات صرف وہ نہیں بلکہ سینما کا چاہنے والا ہر انسان کہتا ہے کہ راج کپور جیسا اداکار بار بار پیدا نہیں ہوتا ہے۔

'فلموں کی کمی نہیں کھلتی

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption کاجول کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بے حد خوش ہیں

بالی وڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے آخری بار کون سے ہندی فلم دیکھی تھی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کم نظر آتی ہیں اس کی وجہ ہے انکے بچے جن کے ساتھ وہ بے حد خوش ہیں اور انکی پرورش کرنے میں انکو وقت ہی نہیں ملتا کہ وہ فلموں کے بارے میں زیادہ سوچیں۔

کاجول ان دنوں بہت کم فلموں میں نظر آتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ انکے پاس پرڈیوسر سکرپٹ لے کر نہیں آتے! انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کی پرورش کرنے میں بہت خوش ہیں اور فی الحال وہ اس دور کا بھرپور مزہ لینا چاہتی ہیں۔ کاجول آخری بار فلم تونپور کے سپر ہیرو میں نظر آئیں تھیں۔ گزشتہ برس کاجول نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ان کی بیٹی نائسہ اب تقریبا آٹھ برس کی ہے۔

رانی مکھرجی کی شادی جلد؟

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا کی دوستی پرانی ہے

بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں ہیں کہ رانی مکھرجی جلدی ہی اپنے بوائے فرینڈ آدتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ ویسے تو رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا کے رومانی رشتوں کی خبر پرانی ہے اور یہ خبریں بھی اکثر اڑتی رہتی ہیں کہ وہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ لیکن اس بار اس خبر میں اس لیے کچھ دم نظر آتا ہے کیونکہ اب آدتیہ چوپڑا نے اپنی پہلی بیوی سے باقاعدہ علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ماضی کے برعکس آدتیہ چوپڑا رانی مکھرجی کے ساتھ نہ صرف فلمی پارٹیوں میں نظر آتے ہیں بلکہ اب انہیں رانی مکھرجی کے ساتھ فوٹو کچھانے سے پرہیز نہیں ہے۔

ودیا بالن کے ساٹھ ٹیسٹ

تصویر کے کاپی رائٹ spl arrangement
Image caption ودیا بالن اس وقت بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ ہیں

ودیا بالن اس وقت بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور ہر فلم ہدایت کار انہیں اپنی فلم میں لینا چاہتا ہے۔ لیکن شاید لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ اپنی پہلی فلم 'پرینیتا' میں رول پانے کے لیے انہوں نے ساٹھ سکرین ٹیسٹ دیئے تھے۔ فلم کے ہدایت کار پردیپ سرکار کا کہنا ہے کہ فلم میں لیڈ رول کے لیے ایشوریہ رائے انکی پہلی پسند تھیں لیکن انہوں نے جب ودیا بالن کا جنون دیکھا تو انہیں لگا کہ کیوں نہ ودیا بالن کو لیا جائے۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب وہ سکرین ٹیسٹ دے دے کر تھک گئی تھیں اور امید چھوڑ چکی تھیں کہ انہیں یہ فلم نہیں ملنے والی اور تبھی پردیپ سرکار نے کہا کہ ودیا ہی ہیں پرینیتا!

.

اسی بارے میں