اردو ناول عورت اور جنس سے پناہ مانگتا ہے۔ درویش

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ادب، فلسفہ اور تاریخ ڈاکٹر صلاح الدین درویش کی دلچسپی کے خاص مضمون ہیں۔

ڈاکٹر صلاح الدین درویش اردو کے نوجوان مفکر ہیں۔ ادب، فلسفہ اور تاریخ ان کی دلچسپی کے خاص مضمون ہیں۔ اب تک ان کی چھ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں اردو افسانے کے جنسی رحجانات: 1993، تیسری دنیا کا فلسفۂ انکار 1995، جدید ادبی تحریکوں کا زوال 1997، انسان دوستی: نظریہ اور تحریک 2007، فکرِ اقبال کا المیہ 2011 اور انسان، کائنات اور سماج (جدید مادیت پسند تفہیم) 2011 شامل ہیں۔

ڈاکٹر درویش سے گفتگو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ان کی گفتگو کا پہلا حصہ آپ سُن چکے ہیں۔ یہ ان کی گفتگو کا دوسرا اور آخری حصہ ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کے اردو ناول پر گفتگو کی ہے جو رٹی رٹائی گفتگو سے مختلف ہے اور اس میں ان ناولوں کا بھی ذکر آیا ہے جنہیں تن آسان نقاد ناقابلِ توجہ قرار دے کر چبے چبائے نوالوں میں عافیت تلاش کرتے ہیں۔ گفتگو مختصر محسوس ہوتی ہے لیکن اسے اردو ناول پر نئی بات چیت کی ابتدا سمجھا جا سکتا ہے۔

پہلا حصہ: اقبال فرد سے بے مثال کی توقع کرتے ہیں

دوسرا حصہ: اردو ناول عورت اور جنس سے پناہ مانگتا ہے