بالی وڈ راؤنڈاپ

پرینکا چوپڑا
Image caption پرینکا چوپڑا شاہ رخ کو اپنا اچھا دوست قرار دیتی ہیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شاہ رخ اور پرینکا چوپڑا کی نزدیکیاں

شاہ رخ خان اور ان کی ’جنگلی بلی‘ روما یعنی پرینکا چوپڑا کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں کافی طول پکڑ چکی ہیں حالانکہ کہ ابھی تک ان دونوں نے اس مسئلے پر کھل کر کچھ بھی نہیں کہا ہے لیکن ان کے دوست اور حامی ضرور صفائی پیش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جہاں پرینکا کے کچھ دوستوں نے ایک پارٹی میں پرینکا پر اٹھنے والے سوالات کے خلاف آواز اٹھائی وہیں شاہ رخ اور ان کی بیوی گوری کے قریبی دوست ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پرینکا سے اشارۃً کہا ہے کہ یہ سب بند ہونا چاہیے ورنہ ان کے اور کرن کے درمیان دراڑ پڑ سکتی ہے۔

اکشے کا گھی سے پیار

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption اکشے کمار کی نئی فلم ہا‎ؤس فل ٹو زیادہ ہٹ ثابت نہیں ہورہی ہے

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ فٹنس اور گھی نہ کھانے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گھی کھانا صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور وہ گھی سے پرہیز نہیں کرتے ہیں۔ اکشے کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی دادی اٹھانوے برس کی عمر تک زندہ رہیں اور ان کا اصول تھا کہ وہ روزانہ دو چمچے گھی ضرور کھاتی تھیں۔ لیکن اکشے کا اپنی مداحوں سے یہ ضرور کہنا ہے کہ اگر آپ ان کی طرح فٹ رہنا چاہتے ہیں تو کھانے کے ساتھ ورزش ضرور کریں۔

شاہ رخ کا نام فائدے کا کام

Image caption شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ لوگ شہرت کے لیے انکا نام استمعال کرتے ہیں

گلوکار ابھیجیت شاہ رخ خان سے ناراض ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے لیے کبھی گانا نہیں گائیں گے، اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا ہے کہ لوگ ان کا نام لے کر مشہور ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ کوئی کہتا ہے کہ میں شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ کسی نے کہہ دیا کہ شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گاؤں گا اور وہ مشہور ہو جاتا ہے۔ ابھجيت گانا نہیں گائیں گے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ خدا ان کا بھلا کرے‘۔ دراصل ابھجيت کہتے ہیں کہ وہ طویل وقت سے شاہ رخ خان سے ناراض ہیں کیونکہ ان کی ہوم پروڈکشن فلم ’میں ہوں نا‘ میں فلم سے وابستہ ہر شخص کو آخر میں کریڈٹ دیا گیا تھا، لیکن ان کا نام بالکل آخر میں آتا ہے، جسے کوئی نوٹس بھی نہیں کر پاتا۔

شاہد کپور، عامر خان اور شاعری

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption شاہد کپور کا شمار ایک بہترین ڈانسر کے طور پر بھی ہوتا ہے

شاہد کپور کی پرینکا چوپڑا کے ساتھ آنے والی اگلی فلم ’تیری میری کہانی‘ کا پہلا لک لوچ ہو چکا ہے۔ فلم میں شاہد نے کئی جگہ شاعری کی ہے۔ شاہد نے کہا کہ اگرچہ فنا میں عامر خان کو ایسا ہی کرتے دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئے تھے لیکن جب خود کرنا پڑا تو ہوش اڑ گئے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کافی مشکل کام تھا۔ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار کنال کوہلی سے بھی کہا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ انکا مذاق بن کر رہ جائے۔

اسی بارے میں