بالی وڈ راؤنڈاپ، پڑھیے اور سنئیے

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
کرینہ کپور تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption کرینہ کپور کی فلم ' ایجنٹ ونود' میں انکا مجرہ کافی پسند کیا گیا ہے

کرینہ بنیں گی منی

فلم دبنگ کا آئٹم سانگ 'منی بدنام ہوئی' بے حد کامیاب ہوا۔ اس گانے میں اداکارہ ملائکا اروڑا خان کے رقص اور ادا‎ؤں کو بے حد پسند کیا گیا۔ اب دبنگ فلم کا سیکول یعنی ' دبنگ ٹو' بننے جارہی ہے اور دبنگ ٹو میں بھی منی بدنام جیسا آئٹم سانگ ہوگا لیکن اسے ملائکا خان نہیں بلکہ اداکارہ کرنیہ کپور کریں گی۔

فلم کے ہدایت کار ارباز خان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ ' ہماری ان سے اس بارے میں بات ہوچکی ہے۔ حالانکہ ابھی نہ تو فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے اور نہیں جس گانے کو کرینہ کریں گی اس کی ریکارڈنگ ابھی ہوئی ہے'۔

اس سے پہلے کرینہ کپور شاہ رخ خان کی فلم ' ڈان' میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں۔

عامر خان ساس بہو سے نہیں ڈرتے

Image caption عامر خان جلد ہی ایک ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

ٹی وی پر بہت جلد شروع ہونے والے عامر خان کے شو کا نام ہے ' ستیہ میو جیتے'۔ عامر خان کا یہ شو اتوار کی صج گیارہ بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ شو کی نشریات کو وقت شام کے وقت کیوں نہیں طے کیا گیا؟ کیا وہ شام کو نشر کیے جانے والے ساس بہو کے سیریلز سے ڈر گئے تو انکا کہنا تھا کہ وہ کسی ساس بہو سیریل سے نہیں ڈرتے۔ انکا مقصد تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس شو کو دیکھیں اسی لیے اتوار کی صبح گیارہ بجے کا وقت طے کیا گیا تاکہ پوری فیملی ایک ساتھ اس شو کو دیکھے۔ اب بھائی عامر خان نے یہ وقت طے کیا ہے تو ٹھیک ہی کیا ہوگا۔ آخر ان کا ہر فیصلہ میل کا پتھر ثابت ہوتا ہے۔

شاہ رخ کے پتلے پن کی وجہ سے نہیں پہچانا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شاہ رخ کے ساتھ امریکہ کے ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ کا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے

تقریبا دو ہفتے پہلے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو امریکہ کے نیویارک شہر کے ائیرپورٹ پر روک دیا گیا اور تقریبا ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ شاہ رخ خان سے امریکہ میں اس طرح کی پوچھ گچھ کی گئی ہو۔ شاہ رخ خان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔ امریکی اہلکاروں کے اس رویہ سے شاہ رخ خان کے مداح بہت ناراض ہیں۔ ایسی ہی ایک مداح گلوکار لتا منگیشکر بھی ہیں وہ ناراض تو ہیں لیکن انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنا وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ امریکی اہلکار انہیں پہچان نہ سکیں ہوں!

جان ابراہیم کو بنانا ہے پیسہ

Image caption جان ابراہیم کی بطور پرڈیوسر ' وکی ڈانر' نامی فلم اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے

بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہیم اب پرڈیوسر بن گئے ہیں اور بطور پرڈیوسر انکی پہلی فلم ' وکی ڈانر' اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کی بے حد تعریف ہورہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے اس کی تشہیر کی ایک تقریب میں جان ابراہیم نے کہا کہ وہ بطور پرڈیوسر ایک ایسی فلم بنانے چاہتے تھے جو انہیں پیسے تو کما کردے لیکن انہیں تخلیقی اعتبار سے مطمئن بھی کرے۔ جان ابراہیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلے فلم پوری محنت سے بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ انکے مداحوں کو انکی یہ فلم پسند بھی آئے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی بہتر سے بہتر فلم بنانے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ہی خوب سارا پیسہ بھی کمانے کی کوشش کریں گے۔

اسی بارے میں