کاسٹنگ کاؤچ کے سبب ہندی فلمیں چھوڑنی پڑیں

سمیرہ ریڈی تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سمیرہ ریڈی فلم ’تیج ‘ کے ساتھ وہ بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں۔

بھارتی ادکارہ سمیرہ ریڈی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ہندی فلموں سے اتنے عرصے تک دور رہنا پڑا۔

اپنی آنے والی فلم ’تیج‘ کے پرموشن کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سمیرا کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ ہے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اگر آپ اس کے لیے تیار ہیں تبھی آپ کے ساتھ کچھ ہوگا‘

سمیرا کا کہنا ہے کہ وہ اس کے لیے تیار نہیں تھیں اسی لیے انہوں نے جنوبی بھارت کی فلموں کا رخ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں سیاست ہوتی ہے اور وہ اس کے لیے نہیں بنیں ہیں۔

غور طلب ہے کہ سمیرا نے کافی عرصے سے بالی ووڈ فلموں میں زیادہ کام نہیں کیا اور کچھ چھوٹے رول ہی کر پائیں تاہم انہوں نے کئی تمل اور تیلگو فلمیں کی ہیں۔

سمیرا ریڈی نے 2002 میں سہیل خان کے ساتھ ’میں نے دل تجھ کو دیا‘ کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔

’مسافر‘ ’ٹیکسی نمبر دوسو گیارہ‘ اور ریس جیسی ان کی کچھ فلمیں کافی کامیاب رہی ہیں۔

اب سمیرہ فلم ’تیج ‘ کے ساتھ وہ بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں