بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سگریٹ پینا مہنگا پڑا شاہ رخ کو

تصویر کے کاپی رائٹ pr

راجھستان کی ایک عدالت نے بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کو عوامی مقام پر سگریٹ پینے کے معاملے میں عدالت میں طلب کیا ہے۔ شاہ رخ پر الزام ہے کہ انہوں نے ٨ اپریل کو آئی پی یل کے ایک میچ کے دوران سٹیڈیم میں سگریٹ پی کر نہ صرف قانون توڑا ہے بلکہ ایک غلط مثال قائم کی۔

١٠٠ سال کی زہرہ جبین

تصویر کے کاپی رائٹ pr

بھارتی تھیٹر اور سینیما کی مشہور اداکارہ زہرہ سہگل ٢٧ اپریل کو ١٠٠ سال کی ہو گئیں۔ اس موقعے پر زہرہ کو فلمی دنیا سے مبارکبادیں ملیں۔ امیتابھ بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ایک پیاری سی بچی کی طرح ہی ہیں اور اس عمر میں بھی انکی صلاحیتیں قابلِ تعریف ہیں۔ ساتھ ہی امیتابھ بچن نے کہا کہ انہوں نے کبھی زہرہ سہگل کو اداس یا مایوس نہیں دیکھا۔ وہ ہمیشہ ہنستی اور کھلکھلاتی رہتی ہیں۔

کچھ لوگ سونم سے جلتے ہیں: انیل کپور

تصویر کے کاپی رائٹ bbc

اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ انکی ہی طرح انکی بیٹی سونم کپور بھی دنیا بھر میں جہاں جاتی ہیں پہچانی جاتی ہیں۔ حالانکہ اب تک سونم کا جب جب چرچا ہوا ہے انکے کام کے لیے نہیں بلکہ انکے سجنے اور تیار ہونے کے سلیقے کو لیکر ہی ہوا ہے۔ انیل کپور نے بی بی سی سے کہا جب کبھی وہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں کسی فنکشن میں سونم کو لیکر جاتے ہیں تو ہالی ووڈ کے فلم ساز بھی سونم کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں جس طرح وہ تیار ہوتی ہیں۔ اور ہندوستان میں کئی لوگ ہیں جو سونم جیسا بن نہیں پاتے اس لیے وہ ان میں نقص نکالتے ہیں۔

شاید بابوجی کو بھی شک ہو گیا تھا: امیتابھ بچن

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

کئی سالوں سے بوفورس کے معاملے میں امیتابھ بچن کے شامل ہونے کی بات ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی تھی۔ اس ہفتے سویڈن کے ایک انویسٹیگیٹر کی رپورٹ کے بعد اس بات کا اعلان ہو گیا ہے کہ امیتابھ بچن کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ امیتابھ بچن نے اس موقع پر سب ہی چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار انکے اپنے والد نے بھی پریشان ہو کر ان سے پوچھ لیا تھا کی کہیں انہوں نے غلطی سے کوئی غلط کام تو نہیں کر دیا ہے اور تب انہیں بڑی شرمندگی ہوئی تھی۔ لیکن انہیں بھروسہ تھا کہ ایک دن سچائی سامنے آئے گی اور انکی بے گناہی ثابت ہو جائےگی۔