امیتابھ کو مجھ پر بھروسہ ہے: گوپال ورما

امیتابھ بچن تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption امیتابھ بچن اس سے پہلے بھی رام گوپال ورما کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں

بھارت کے بے حد مقبول ترین اداکار امیتابھ بچن دو برس کے وقفے بعد ہدایت کار رام گوپال ورما کے ساتھ کام کریں گے۔ رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کو ان پر پورا بھروسہ ہے۔

رام گوپال ورما کی نئی فلم ’ڈپارٹمنٹ‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم میں امیتابھ بچن ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

امیتابھ بچن اور رام گوپال ورما اس سے پہلے بھی کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اپنی نئی فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کو ان کی ہدایت کاری اور فن پر مکمل بھروسہ ہے۔

رام گوپال ورما کا کہنا ہے ’ایک ہدایت کار کے طور پر وہ مجھ پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔ مجھے تو یاد نہیں ہے کہ میں کبھی کسی رول کے سلسلے میں ان کے پاس گیا اور انہوں نے مجھے منع کردیا ہو۔ کہیں نہ کہیں ان کے دل میں میرے کام کرنے کے طریقے کا یقین ہے۔‘

رام گوپال ورما اور امیتابھ بچن نے پہلی بار ایک ساتھ سنہ دو ہزار پانچ میں ’سرکار‘ فلم میں کام کیا تھا۔

حالانکہ سرکار نے باکس آفس پر اوسط درجہ کا بزنس ہی کیا تھا لیکن فلم میں امیتابھ بچن کا کردار اور رام گوپال ورما کی ہدایت کاری کی کافی تعریف ہوئی تھی۔

اس کے بعد رام گوپال ورما نے امیتابھ بچن کے ساتھ ’نشبد‘ نامی فلم بنائی تھی۔

اس فلم میں امیتابھ بچن نےایک بے حد بولڈ کردار ادا کیا تھا جسے اپنی بیٹی کی دوست سے پیار ہو جاتا ہے۔

لیکن اس کے بعد ان دونوں نے ایک ساتھ فلم ’شعلے‘ کا ریماک بنایا تھا جس کا نام تھا ’رام گوپال ورما کی آگ‘۔

یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد امیتابھ بچن اور رام گوپال ورما نے دو اور فلمیں بنائی لیکن کوئی بھی ’سرکار‘ جیسی کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔

اسی بارے میں