سلمان کا مشورہ، سیف کی سیکنڈ ہینڈ جوانی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
ارجن کپور تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption عشق زادہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے

ارجن کا وزن، سلمان کی مدد

جانے مانے فلم پرڈیوسر بونی کپور کے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور کی پہلی فلم ’عشق زادے‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

ارجن کپور اپنے خاندان کے اور افراد کی طرح گورے چٹے اور خوبصورت نوجوان دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ایسے نہیں تھے۔ فلموں میں آنے سے پہلے ارجن کپور کا وزن ایک سو چالیس کلو تھے۔ ارجن کپور نے تقریباً ساٹھ کلو وزن کم کیا اور یہ سب انہوں نے خود نہیں کیا اس کے پیچھے جن کا ہاتھ ہے وہ ہیں ہمارے سب کے پیار سلو یعنی سلمان خان۔ ارجن کپور کا کہنا ہے جب وہ سلمان خان سے ملے تو انہوں نے ان سے کہا کہ ’ تم فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے۔‘ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ اتنے موٹے ہوتے ہوئے وہ کبھی فلموں کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن سلمان خان نے انہیں فٹنس کے بارے میں ٹپس دیں اور ان کے کہنے کی بدولت آج ارجن کپور کو بالی وڈ کے سب سے ہینڈسم نوجوانوں میں ایک مانا جا رہا ہے۔

سیف علی خان کی سیکنڈ ہینڈ جوانی

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود زیادہ ہٹ نہیں ہوئی

سیف علی خان کی فلم ’ایجنٹ ونود‘ آئی اور آ کر چلی گئی۔ فلم کی ریلیز سے پہلے اس کی زبردست تشہیر کی گئی اور سیف علی خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی سب سے اہم فلم ہے اور فلم ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئے گی۔ لیکن فلم نے ایسا کچھ بھی کارنامہ نہیں کیا جسے اسے سیف علی خان کے کیرئیر کی سب سے اچھی فلم کہا جا سکے۔ چلیے جو ہوا سو ہوا، اب سیف علی خان اپنی نئی فلم ’سیکنڈ ہینڈ جوانی‘ کی تیاری میں لگے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ہونگیں دیپیکا پاڈو کون اور نئی ادکارہ ڈائنا پینٹی۔

جیا اور امیتابھ بچن کی بھوجپوری فلم

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption گنکا دیوی نام یہ فلم امیتابھ بچن کے برسوں سے میک اپ مین رہے دیپک ساونت بنارہے ہیں

بھارت کے مقبول ترین اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ جیا بچن جلد ہی ایک بھوجپوری فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم کا نام ہے گنگا دیوی۔ یہ فلم امیتابھ بچن کے میک اپ مین مائیک ساونت نے بنائی ہے۔ دیپک نے بتایا ان کا ارادہ پہلے امیتابھ بچن کو صرف ایک سین میں رکھنا تھا۔ لیکن جب فلم کی پیش کش وہ امیتابھ بچن کے پاس گئے تو انہوں نے ان سے پوچھا بتاؤ کتنے سین ہیں۔ یہ سننے کے بعد ساونت نے فلم کی کہانی میں امیتابھ بچن کے کردار کو بڑھایا اور اب وہ اور جیا بچن پوری فلم میں دکھائی دیں گے۔

زویا اختر کی فلم میں رنبیر

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption زویا اختر جاوید اختر کی بیٹی ہیں

’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور ’لک بائے چانس‘ جیسی ہٹ فلمیں بنا چکی ہدایت کار زویا اختر نے اپنی اگلی فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ فی الحال تو زویا ہندی سنیما کے سو برس کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بنانے میں مصروف ہیں۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور زویا کے ساتھ فلم کرنے کے لیے ہاں ہی کہیں گے نا نہیں۔

اسی بارے میں