’دی اوینجرز‘ کی امریکہ میں ریکارڈ کمائی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اس فلم مارول کامکس کے سپر ہیروز کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے

سپر ہیرو فلم ’دی اوینجرز‘ نے امریکہ میں اختتامِ ہفتہ پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس فلم نے امریکہ میں ریلیز کے ابتدائی دو دن میں دو سو ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ہیری پوٹر سیریز کی فلم ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز پارٹ ٹو‘ کے پاس تھا جس نے جولائی دو ہزار گیارہ میں ایک سو انہتر ملین ڈالر کمائے تھے۔

دی اوینجرز کے ہدایت کار جاس وینڈن ہیں اور یہ سپر ہیرو فلم امریکی فلمساز ادارے ڈزنی نے تیار کی ہے۔

اس فلم مارول کامکس کے سپر ہیروز کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اب تک یہ فلم دنیا بھر میں چھ سو اکتالیس ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

اختتامِ ہفتہ پر ریکارڈ کمائی کرنے والی دیگر فلموں میں دو اور سپر ہیرو فلمیں بیٹ مین سیریز کی فلم ڈارک نائٹ اور سپائیڈر مین تھری بھی شامل ہیں۔

ڈارک نائٹ نے دو ہزار آٹھ میں ریلیز کے ابتدائی دو دن میں ایک سو اٹھاون ملین ڈالر جبکہ سپائیڈر مین تھری نے ایک سو اکیاون ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

اسی بارے میں