’دی اوینجرز‘ کی ریکارڈ ساز کمائی جاری

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اس فلم مارول کامکس کے سپر ہیروز کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے

سپر ہیرو فلم ’دی اوینجرز‘ ہالی وڈ کی تاریخ میں پہلی ایسی فلم بن گئی ہے جس نے لگاتار دو ہفتے سو ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہو۔

ریلیز کے دوسرے ہفتے میں اس فلم نے امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر ایک سو تین ملین سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

اس سے قبل اس نے امریکہ میں ریلیز کے ابتدائی دو دن میں دو سو سات ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کر کے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ہیری پوٹر سیریز کی فلم ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز پارٹ ٹو‘ کے پاس تھا جس نے جولائی دو ہزار گیارہ میں ایک سو انہتر ملین ڈالر کمائے تھے۔

دی اوینجرز کے ہدایت کار جاس وینڈن ہیں اور اس فلم میں مارول کامکس کے سپر ہیروز کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ سپر ہیرو فلم امریکی فلمساز ادارے ڈزنی نے تیار کی ہے اور وہی اس کے تقسیم کار بھی ہیں۔

ڈزنی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ فلم رواں ہفتے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کے کاروبار کا ہدف حاصل کر لے گی۔

اسی بارے میں