بالی وڈ راؤنڈاپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سوناکشی سنہا کبھی بکنی نہیں پہنے گیں

سوناکشی سنہا تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں نے انہیں سادہ لباس میں پسند کیا ہے

اپنی آنے والی فلم ’راؤڈی راتھوڑ‘ کے تشہیر کے دوران سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی بکنی نہیں پہنیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں نے انہیں پورے کپڑوں میں اور بھارتی لباس میں پسند کیا ہے اور وہ اس بات سے بے حد خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی پرورش اس طرح سے ہوئی ہے کہ وہ نہ تو کبھی سکرین پر بوسہ دیں گی اور نہ ہی بکنی پہنیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جسم کی نمائش سے زیادہ اپنی ادکاری پر دھیان دینا چاہتی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے فلم دبنگ سے اپنے فلم کرئیر کی شروعات کی تھی اور اس فلم بھی انہیں بھارتی ملبوسات پہنے تھے اور سب نے کہا تھا کہ وہ ماضی کی اداکارہ رینا رائے کی یاد دلاتی ہیں۔

سوناکشی سنہا شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں اور شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ ان کے لیے سوناکشی کو فلمی دنیا میں بھیجنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔

ودیا سے بہتر او لا لا

تصویر کے کاپی رائٹ PR Agency
Image caption راکھی ساونت ٹی وی پر بھی ایک شو کرتی ہیں

بالی وڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مقبول راکھی ساونت جلد ہی ’ڈرٹی پکچر‘ کے بنگالی ریمیک میں نظر آئیں گیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ میں اس فلم کا نام ’او لا لا‘ رکھا گیا ہے۔ راکھی ساونت کا دعوی ہے کہ یہ فلم ’ڈرٹی پکچر‘ سے زیادہ بہتر ہوگی۔

فلم کی کہانی ایک آئٹم گرل کی زندگی پر مبنی ہے۔ راکھی ساونت اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ راکھی کہتی ہے کہ وہ اس کردار کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب مانتی ہیں کیونکہ وہ بھی ایک آئٹم گرل ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کی اس فلم میں اداکاری کی ودیا بالن سے زیادہ تعریف ہونے والی ہے۔

رامو سنجے دت کا منھ دیکھنا چاہتے

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption سنجے دت نے کہا تھا کہ وہ رام گوپال ورما کے ساتھ کام نہیں کریں گے

بالی وڈ کے مقبول ترین ہدایت کار رام گوپال ورما نے کہا کہ ان کی حالیہ فلم ’ڈپارٹمنٹ‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بے حد افسوس ناک رہا ہے۔ رام گوپال ورما نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ڈپارٹمنٹ فلم فلاپ ہوئی تو ہوئی لیکن اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ اس فلم کے بعد ’مجھے سنجے دت کی شکل نہیں دیکھنی پڑے گی۔‘

فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجے دت اور رام گوپال ورما کے درمیان ان بن کی خبریں آتی رہی ہیں لیکن کبھی دونوں نے کھلے عام لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔ اب دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

فاروق شیخ بے حد 'سست ہیں'

Image caption فاروق شیخ ادبی محفلوں میں نظر آتے ہیں

امرا‎‎‎‌‎‎ؤجان، بازار اور چشمہ بدور جیسی کلاسک فلموں میں کام کرنے والے اداکار فاروق شیخ کا کہنا ہے کہ وہ بے حد سست ہوگئے ہیں اس لیے وہ ان دنوں فلموں میں کم نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کل ماضی کے تقریباً سبھی اداکار فلموں اور ٹی وی پر کام کررہے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کررہے ہیں حالانکہ وہ بہت دنوں بعد وہ دواکر بنرجی کی فلم شنگہائی میں نظر آئے گیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک وقت پر ایک ہی کام کرتے ہیں اس لیے فلموں میں کم نظر آتے ہیں۔

اسی بارے میں