بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امراؤ جان کی ادائیں پھر ایک بار

ریکھا تصویر کے کاپی رائٹ Film Still
Image caption ریکھا نے امراؤجان میں بے حد خوبصورت رقص پیش کیا تھا

بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں زور پر ہیں کہ اسی کے دہائی کی مقبول ترین فلم امراؤجان ایک بار پھر بنائی جائے گی یعنی فلم کا سیکول بنانے کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فلم پرانی امراؤ جان بنانے والے فلم پرڈیوسر اور ہدایت کار بنائے گے۔ امراؤجان مظفر علی نے بنائی تھی اور اس فلم کو بالی وڈ کی کلاسک رومانس کا درجہ حاصل ہے۔

فلم مرزا رسوا کے ناول امراؤجان ادا پر مبنی کہانی تھی۔ یہ کہانی تھی ایک ایسی لڑکی کی جسے بچپن میں اغوا کرکے طوائف کے کوٹھے پر فروخت کر دیا جاتا ہے۔ یہ لڑکی امراؤ جان رقص کے ساتھ ساتھ شاعری کا شوق رکھتی ہے۔

فلم کی کہانی، ریکھا کی ادکاری، اور مظفر علی کی ہدایت کاری بے مثال ہیں۔ سنہ دوہزا چھ میں ہدایت کار جے پی دتا نے ایشوریا رائے اور ابھشیک بچن کو لے کر امراؤجان بنائی تھی جو باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔

سوناکشی کی کوئی 'ذاتی' زندگی نہیں

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سوناکشی سنہا اس وقت کم از کم چار فلموں میں کام کررہی ہیں

سوناکشی سنہا نے جب سے اپنی پہلی فلم ’دبنگ‘ کے ساتھ بالی وڈ میں داخلہ کیا تب سے اب تک میڈیا کی دلچسپی ان میں کم نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت سوناکشی سنہا کی چار فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ان میں سب سے پہلی ریلیز ہونے والی فلم ہوگی’راؤڈی راتھوڑ۔‘

سوناکشی کی ذاتی زندگی میں بھی میڈیا کی کافی دلچسپی رہتی ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کی رومانی زندگی سے متعلق ایک سوال کرکے انہیں ناراض کردیا۔

سوناکشی نے غصہ میں کہا کہ وہ دن رات کام کر رہی ہیں اور اس وقت صرف اپنی فلموں کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے ان کی کوئی ذاتی زندگی نہیں ہے۔ اور وہ میڈیا سے صرف اپنی فلموں کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہیں۔

رنبیر اور پربھوو دیوا آمنے سامنے

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption رنبیر کپور ایک اچھے ڈانسر ہیں

اس برس کے ’آئفا‘ فلم ایوارڈز کی تقریب کی ڈانس ہدایت کاری فلم اداکار اور مقبول کوریوگرافر پربھوا دیوا کریں۔ اس تقریب میں بالی وڈ کے تقریبا سبھی اہم اداکار ناچ گانے کے پروگرام پیش کریں گی۔ اس تقریب میں فلم اداکار رنبیر کپور بھی پرفارم کریں گے۔

رنبیر کپور پربھوو دیوا سے بہت متاثر ہیں۔ رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ پربھووا دیوا ایک بے مثال ڈانسر ہیں اور ان کی ہدایت کاری میں ڈانس کرنا آسان نہیں ہوگا۔ رنبیر کپور کا کہنا تھا ’پربھوو دیوا کو آپ سٹیج پر دیکھئے۔ وہ ایک آئکن ہیں۔ پربھوو دیوا بھارت کے ڈانسنگ سٹار ہیں۔ وہ مائیکل جیکسن سے بہتر ہیں۔‘

ایشوریہ اور انکی بیٹی دونوں کان میں مقبول

Image caption ایشوریہ رائے گزشتہ دس برس سے کان فلم فیسٹول جارہی ہیں

ایشوریہ رائے گزشتہ دس برس سے کان فلم فیسٹول میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ اپنی فلموں کے لیے نہیں بلکہ لا اوریل کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر کان فلم فیسٹول میں حصہ لیتی ہیں۔ ہر برس بھارتی میڈیا ایشوریہ رائے کی کان میں شمولیت میں گہری دلچسپی دکھاتی ہے۔

اور اس بار بھی یہی ہوا- لیکن اس بار کچھ اور تھی۔ پہلی وجہ تھی ایشوریہ رائے کا وزن اور دوسری ان کی بیٹی۔ میڈیا کو لگ رہا تھا کہ چونکہ ایشوریہ رائے بیٹی کے جنم کے بعد موٹی ہوگئی ہیں اس لیے وہ کان میں شرکت کیسے کریں گی اور دوسری وجہ تھی ان کی بیٹی آردھیا جو ایشوریہ رائے کے ساتھ کان گئی تھیں۔

ایشوریہ رائے نے اپنے موٹاپے کی پرواہ کیے بغیر کان فیسٹول میں ماضی کی طرح ہی حصہ لیا اور میڈیا نے ان کے اعتماد کی جم کر تعریف کی۔ لیکن ایشوریہ نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھا۔ حد ہے کہ بھارت واپسی وقت جب ایئرپورٹ پر میڈیا والوں نے ان کی بیٹی کی تصویریں کھیچنی چاہیں تو ان کے ساتھ جو لوگ تھے انہوں نے آرادھیا کے چہرے کو شال اور فائل سے ڈھانپ لیا۔