بھارتی مصور طیب مہتہ کی پینٹنگز کی نیلامی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

بھارت کے مصور طیب مہتہ کی پینٹنگز لندن میں ہونے والی نیلامی میں دو اعشاریہ دو ملین ڈالرز میں فروخت ہوگئی ہیں۔

جنوب ایشیائی آرٹ کی سالانہ نیلامی میں رکھی جانے والی ایک سو بائیس اشیاء میں سے یہ پینٹنگز سنہ انیس سو چھیانوے میں تیار کی گئیں تھیں۔

ان پینٹنگز کو ایک نامعلوم ایشیائی ادارے نے خریدا ہے۔

واضح رہے کہ نیلامی میں بھارت کے دس بہترین مصوروں نے پہلی دس پوزیشن حاصل کیں جن میں سید حیدر رضا اور مقبول فدا حسین بھی شامل ہیں۔

نیلامی کی نگران کرسٹی نے بتایا کہ سید حیدر رضا کی بنائی ہوئی چار پینٹنگز ایک اعشاریہ تین ملین ڈالرز میں فروخت ہوئیں۔

اس سے پہلے کرسٹی نے پیر کو کہا تھا کہ انہیں امید تھی کہ یہ پینٹنگز ایک اعشاریہ آٹھ ملین ڈالرز سے دو اعشاریہ آٹھ ملین ڈالرز کے درمیان فروخت ہوں گی۔

کرسٹی کا کہنا تھا کہ نیلامی میں جنوب مشرقی ایشیا، بھارت، مشرقِ وسطٰی، یورپ اور امریکہ کے شہریوں نے شرکت کی۔

مقبول فدا حسین کی پیٹنگز چورانوے ہزار آٹھ سو پچاس پاؤنڈ میں فروخت ہوئیں۔

نیلامی کے منتظمین کا خیال تھا کہ مقبول فدا حسین کی پینٹنگز ساٹھ ہزار سے اسی ہزار برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوں گی۔

اسی بارے میں