بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
سلمان خان تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سلمان خان کی فلم ' ایک تھا ٹائیگر' جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے

فلم وہی جو من بھاوے

سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلم ہٹ ہو یا نہ ہو لیکن ان کے مداحوں کے درمیان انکی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آتی ہے۔ ویسے توسلمان خان کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن جب بات اداکاری کی ہوتی ہے تو شاہ رخ اور عامر خان بازی مار لیتے ہیں۔

سلمان خان کو اس کا کوئی غم نہیں۔ وہ ہمیشہ ایک ہی بات کہتے ہیں کہ وہ عوام کے ہیرو ہیں یعنی وہ کسی ایک خاص کلاس یعنی طبقے تک محدود نہیں ہیں۔ سلمان خان نے حال ہی میں کہا کہ اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیےوہ صرف ایسی فلم کریں گے جو ان کے دل کو چھوئے۔ کیا مطلب ہے سلمان کا اس بات سے؟

سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم میں ایکشن اور کہانی چاہے جتنی بھی اچھی ہو لیکن جب تک اس میں جذبات نہ ہوں وہ بیکار ہے۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسی کہانی والی فلم کریں گے جو لوگوں کے جذبات کو چھوئے۔

سلمان خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ اس عید پر رِیلیز ہونے والی ہے، سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ہر اس شخص کو پسند آئے گی جو پیار و محبت کے علاوہ انسانی رشتوں کو اہمیت دیتا ہے۔

وینا اب سنگل نہیں رہ سکتیں

تصویر کے کاپی رائٹ official website
Image caption وینا ملک بھارتی فلموں میں آئٹم نمبر کررہی ہیں

پاکستانی اداکارہ وینا ملک سرخیوں میں رہتی ہیں۔ یہ انکی ایک خوبی ہے۔ انکی دوسری خوبی یا کہیں کامیابی یہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں شہرت پا سکیں یہ نہیں لیکن بھارت میں انہیں ہر ایک شخص جانتا ہے۔

وینا ملک نے سب سے پہلے بھارتی ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لیا تھا اور اس وقت وہ کافی مقبول ہوئیں کیونکہ وہ نہ صرف شو کے دوران متنازعہ بیانات دیتی ہیں بلکہ شو میں اپنے ساتھی اشمت پٹیل کے ساتھ رومانس بھی کررہی تھیں جس کی وجہ سے یہ خبر اڑی کہ اشمت اور وینا ایک دوسرے کے عشق میں مبتلہ ہیں اور جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

خیر وینا نے ان نے منسلک ہر متنازعہ خبر کی طرح اس خبر کو بھی یہ کہہ کر رد کردیا کہ اشمت صرف ان کے اچھے دوست ہیں۔

لیکن اب خبر آئی ہے کہ وینا ملک نے کہا ہے کہ چونکہ وہ بالی وڈ کی بعض فلموں میں کام کررہی ہیں اور ممبئی میں اکیلے رہتی ہیں تو انکے لیے ممبئی جیسے شہر میں تنہا رہنا بہت مشکل ہے اس لیے اب وہ سنگل نہیں رہ سکتی۔

ایشا کی شادی اور کانجورم ساڑی

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption ایشا دیول کی شادی جولائی میں ہونی ہے

دھرمندر اور ہیما مالنی کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول کی شادی جلد ہی ہونے والی ہے۔ ہیما مالنی نے بتایا ہے کہ ایشا کی شادی سادگی سے ہوگی جس میں صرف کچھ خاص مہمانوں کو بلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشا کی شادی جنوبی بھارت کی روایت کے مطابق ہوگی اور ایشا جنوبی ہندوستان کی مشہور کانجی ورم ساڑی پہنیں گی۔

قیاص آرائیاں تھیں کہ ایشا اپنی شادی میں کسی بڑے ڈیزائنر کے بنائے ہوئے کپڑے پہنیں گی لیکن ہیما مالنی نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ایشا صرف کانجی ورم ساڑھی پہنیں گیں۔

کرینہ سائز زیرو کی طرف

Image caption کرینہ اور سیف علی خان کی شادی سولہ اکتوبر کو ہونا طے پائی ہے

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ ادکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی اس برس سولہ اکتوبر کو ہونے والی ہے۔ اس خبر کی تصدیق صرف سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے کی ہی۔ حالانکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اس بارے میں میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔

لیکن ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق کرینہ کپور اس وقت اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت زور شور سے جم میں کثرت کررہی ہیں تاکہ وہ واپس اپنے سائز زیرو فگر کو حاصل کرسکیں۔

حالانکہ ابھی یہ نہیں معلوم ہوا ہے کہ کرینہ کپور اپنی شادی پر کس طرح کی ڈریس پہنیں گی۔

اسی بارے میں