کنسرٹ سے پہلے سٹیج منہدم، ایک ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اس پروگرام میں تقریناً چالیس ہزار افراد نے شرکت کرنی تھی۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقبول میوزک بینڈ ’ریڈیو ہیڈ‘ کے ایک کنسرٹ سے پہلے سٹیج منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

طبی عملے کے مطابق ڈاؤنزویو پارک میں پیش آنے والے اس واقعے میں مزید تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ حادثہ موسیقی کے پروگرام کے آغاز سے پہلے ہی پیش آیا جب کہ سٹیج کو تیار کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے آغاز میں ابھی ایک گھنٹا باقی تھا تاہم شائقین کی قطاریں پارک کے باہر لگنا شروع ہوگئی تھیں۔

برطانوی بینڈ ریڈیو ہیڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کا پروگرام غیر متوقع حالات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

امدادی عملہ فوری طور موقع پر پہنچ گیا اور انہوں نے علاقے میں موجود تمام شہریوں کو جائے حادثہ سے دور بھیج دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص تیس سالہ ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی گئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک یا زخمی ہوے والے تمام افراد سٹیج کو تیار کرنے والی کمپنی کے ملازم تھے۔

اس پروگرام میں تقریباً چالیس ہزار افراد نے شرکت کرنی تھی۔

اسی بارے میں