لنڈسے ہوٹل کے کمرے میں تھکاوٹ سے گر گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان پچھلے ہفتے اپنے ہوٹل کے کمرے میں گر گئیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ وہ لاس اینجلس میں نئی فلم کی شوٹنگ میں بہت کام کر رہی ہیں۔

’پچھلے چار دنوں میں پچاسی گھنٹے کام کیا اور ساری ساری رات شوٹنگ کی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ تھکاوٹ کے باعث گر جائیں اور طبی عملے کے سات افراد آپ کے دروازے پر آئیں۔‘

پچیس سالہ ہالی وڈ اداکارہ کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ لنڈسے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان سٹیو ہونگ کا کہنا تھا کہ اداکرہ کو تھکاوٹ ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ آرم کر رہی تھیں اور جب وہ پندرہ جون کو اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلیں تو طبی عملہ بلایا گیا۔

طبی عملے کے حوالے سے لنڈسے نے ٹوئٹ میں مذاق کرتے ہوئے کہا ’امید ہے کہ وہ خوبرو ہوں گے نہیں تو بڑی ناامیدی ہو گی۔‘

لنڈسے ٹیلیویژن کی فلم میں کام کر رہی ہیں۔ یہ فلم اداکرہ ایلزبتھ ٹیلر اور اداکار رچرڈ برٹن کی محبت کے بارے میں ہے۔

اسی بارے میں