نیویارک: سلواڈور ڈالی کی پینٹگ مل گئی

Image caption چوری ہونے والی پینٹگ کی مالیت ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر کے قریب تھی

نامور آرٹسٹ سلواڈور ڈالی کی نیویارک کی آرٹ گیلری سےگزشتہ ہفتے چوری ہونے پیٹنگ کو یورپ سے ڈاک کے ذریعے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں واقع ’وینس اوور مینہیٹن‘ آرٹ گیلری کی سکیورٹی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ایک چور دیوار پر نصب پینٹگ اتار کر اپنے ساتھ لے گیا۔

وینس اوور مینہیٹن آرٹ گیلری کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں دو دن پہلے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ سلواڈور ڈالی کی پینٹگ کو واپیس بھیجا جا رہا ہے۔

اس پینٹگ کو یورپ سے’ایکسپریس میل‘ کے ذریعے بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ سلواڈور ڈالی کی ہزاروں ڈالر مالیت کی ایک پیٹنگ گزشتہ ہفتے نیویارک کی آرٹ گیلری سے چوری ہو گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چور گیلری میں آرٹ کے نمونے دیکھنے کے بہانے آیا اور دیوار پر نصب پینٹگ کو اپنے بیگ میں ڈال کر ساتھ لے گیا۔

’وینس اوور مینہیٹن‘ نے رواں سال مئی میں پہلی بار فن پاروں کو نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔

آرٹ گیلری کے مطابق چوری ہونے والی پینٹگ کی مالیت ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر کے قریب تھی۔

اسی بارے میں