لندن اولمپکس میں اے آر رحمان کی موسیقی

اے آر رحمان
Image caption اے آر رحمان بھارت کے معروف موسیقار ہیں۔

بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریبات کے لیے بنائے گئے نغمے کی موسیقی دیں گے۔

انہیں موسیقی دینے کا کام اس تقریب کے آرٹ ڈائریکٹر اور ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار ڈینی بوئل نے سونپا ہے

بوئل اور اے آر رحمان ماضی میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔ رحمان نے بوئل کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کی موسیقی دی تھی اور اسی فلم کےگیت ’جے ہو‘ کے لیے انھیں خود بھی آسکر ملا تھا۔

اس کے علاوہ اے آر رحمان نے بوئل کی ہی ایک اور فلم ’127 آورز‘ کے لیے بھی موسیقی دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اے آر رحمان نے کہا ہے کہ وہ لندن اولمپکس کے لیے جس نغمے کی موسیقی دے رہے ہیں، وہ ایک پنجابی گیت ہے۔

غیر مصدقہ خبروں میں یہ بھی آیا ہے کہ بھارت کے مشہور فلم اداکار کمل حسن کی فلم ’رام لکشمن‘ کا ایک گیت بھی لندن اولمپکس کے افتتاحی پروگرام کا حصہ ہے۔ کمل حسن کی یہ فلم سنہ انیس سو اسّی میں ریلیز ہوئی تھی اور اس گیت کی موسیقی معروف موسیقار ایلیّا راجا نے دی تھی۔

لندن اولمپکس ستائیس جولائی سے شروع ہو رہے ہیں اور یہ بارہ اگست تک جاری رہیں گے۔

اسی بارے میں