بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کرینہ کے ساتھ کام کرنا مشکل

کرینہ کپور اور سیف علی خان تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption کرینہ کپور اور سیف علی خان جلد ہی شادی کرنے والے ہیں

کرینہ کپور کے ساتھ اداکاری کرنا مشکل ہے! یہ بات اگر کسی اور نے کہی ہوتی تو کرینہ اسکی جان لے لیتیں۔لیکن خود ان کے بوائے فرینڈ نے کہا ہے کہ کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنا ان کے لیے مشکل کام ہے۔

سیف علی خان کی اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’کوکٹیل‘ کی ایک اشتہاری تقریب میں جب فلم کے پرڈیوسر سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ ان کی اس فلم میں دیپیکا پادوکون کی جگہ کرینہ کو کیوں نہیں لیاگیا تو سیف کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا میں اور کرینہ بہت سارے کام ایک ساتھ کرسکتے ہیں۔ لوگ ہم دونوں کو دوسرے اداکاروں کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ کچھ ایسا کریں جو زیادہ دلچسپ ہو۔

انکا کہنا تھا کہ کرینہ کے ساتھ اداکاری کرنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے اتنے قریب ہیں کہ اداکاری کے دوران بہت سارے مناظر کرنا مشکل ہے۔

پلے بوائے میں شرلن چوپڑا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شرلن چوپڑا بالی وڈ میں زیادہ کامیاب نہیں رہیں

بالی وڈ کی ایک دو فلموں میں کام کرنی والی اداکارہ شرلن چوپڑا ' پلے بوائے' ميگزین کے کوور پر نظر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق پلے بوائے کے لیے فوٹو میں وہ نیم برہنہ نظر آئیں گی۔شرلن چوپڑا نے ٹوئٹر پر لکھا ہے ’میں دنیا کے سب سے دلچسپ اور پرجوش شخص سے ملی ہوں اور وہ ہیں پلےبوائے میگزین کے مالک ہیو ہیفنر۔‘ شرلن چوپڑا نے ہیو ہوفنر کے ساتھ اپنی ایک فوٹو ٹوئٹر پر شائع کی ہے۔

شرلن چوپڑا کا شمار بالی وڈ کی ’بولڈ‘ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اداکاری کے لیے بڑی قربانیاں

Image caption دیپیکا پاڈوکون کی نئی فلم ' کوکٹیل' گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے

بالی وڈ ادکارہ دیپیکا پادوکون کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے کا بے حد شوق ہے لیکن جب سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ کھانے کا شوق چھوڑ چکی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ انہیں روز نئے نئے ریستوران میں مختلف کھانے کھانے کا شوق ہے اور اگر وہ ایک اداکارہ نہ ہوتی تو ہر روز ایک نئے ریستوران میں اپنی مرضی کا کھانا کھاتی۔ لیکن فٹ رہنے کے لیے انہیں زیادہ کھانا کھانے سے پرہیز کرنا پڑتا ہے۔

دیپیکا پادوکون بالی وڈ کی سب سے فٹ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

قطرینہ سیکھیں گی بیلی ڈانس

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption قطرینہ کیف کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے

قطرینہ کیف کا شمار پہلے بالی وڈ کی سب سے حسین اداکاروں میں ایک میں ہوتا ہے لیکن ’چکنی چمیلی‘ اور مائی نیم از شیلا جیسے آئٹم نغموں کے بعد ان کا شمار بالی کی بہترین ڈانسرز میں بھی ہونا لگا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ قطرینہ اداکاری کریں نہ کریں لیکن ڈانس اچھا کرنے لگی ہیں۔

بالی میں اس طرح کی خبریں ہیں کا قطرینہ کیف اپنی نئی فلم ’ماشاء اللہ‘ میں ایک گانے کی شوٹنگ سے پہلے بیلی ڈانس کی تریبت لے رہی ہیں۔

اس فلم میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئے گیں۔

اسی بارے میں