معروف فلم پروڈیوسر رچرڈ زینک کا انتقال

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ’پیش کاری کے بارے میں جو کچھ جانتا ہوں وہ مجھے رچرڈ نے ہی سیکھایا ہے۔‘ سٹیون سپیلبرگ

ہالی وڈ کے معروف پیش کار رچرڈ زینک ستتر سال کی عمر میں دل کا دورے پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔

ان کی مقبول فلموں میں ’ساؤنڈ آف میوزک‘، ’ڈرائیونگ مس ڈیزی‘ اور ’جائز‘ شامل ہیں۔

ان کے والد فلم کی دنیا میں معروف سرمایہ کار ڈیرل زینک اور والدہ اداکارہ ورجنیا فاکس تھیں۔ ہالی وڈ میں انتہائی پر اثر والدین والے رچرڈ جب اٹھائیس سال کی عمر میں ٹوونٹھیتھ سنچری فاکس سٹوڈیو کے سربراہ بنے تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والے تاریخ کے کم ترین شخص تھے۔

البتہ ان کے زیرِ نگرانی سٹوڈیو نے اُس دور کی مقبول ترین فلمیں جیسے کہ ’بُچ کیسڈی‘ اور ’سنڈینس کِڈ‘ پیش کیں، تاہم چند میوزیکل فلمیں کی ناکامی کے بعد ان کے والد نے انہیں سٹوڈیو سے علیحدہ کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا زیادہ تر فلمی سفر ایک آزاد پیش کار کے طور پر گزارا۔

سٹیون سپیلبرگ نے انہیں فلمی صنعت کا ستون بتایا۔ان کا کہنا تھا ’پیش کاری کے بارے میں جو کچھ جانتا ہوں وہ مجھے رچرڈ نے ہی سیکھایا ہے۔ وہ ہمارے شعبے کے وفادار ترین لوگوں میں سے ایک تھے اور وہ اپنے ہدایتکاروں کی خوب حمایت کرتے تھے۔‘

زینک کی سنہ انیس سو اناسی کی فلم ’ڈرائیونگ مس ڈیزی‘ کو بہترین فلم سمیت چار آسکر انعام دیے گئے۔

اسی بارے میں